گوجرخان کلیام موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار نوجوان کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر کلیام موڑ کے قریب اٹھارہ سالہ نوجوان عمران موٹر سائیکل پر روڈ کراس کررہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی طلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا عمران کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ رستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا
Gujar khan; A teenager motorcyclist has been killed in fatal accident, according to witness who told that Imran, 18, was hit by a speeding car at Kalyam Morr as he tried to cross the road, he was being taken to hospital but sadly passed away before getting medical help.
ملک اورنگزیب صراف کے پوتے ،ملک جاویدصراف کے بھتیجے اور ملک ندیم کے صاحبزادے کی دعوت عقیقہ کی تقریب سٹی پیلس ہال میں منعقد ہوئی
Malik Nadeem son waleema held at city palace hall
ملک اورنگزیب صراف کے پوتے ،ملک جاویدصراف کے بھتیجے اور ملک ندیم کے صاحبزادے کی دعوت عقیقہ کی تقریب سٹی پیلس ہال میں منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ،سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ جاوید اشرف ،چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد شاہد صراف ،راجہ طاہر کیانی ،راجہ عزیز آف گوجرخان ،راجہ سہیل عباس کیانی ،راجہ مجید ،ثاقب بیگ ،خان شہزادہ خان ،حاجی محمد انور قریشی ،خورشید صراف ،عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ،مرزا عمر اسد اللہ ایڈووکیٹ ،سعدین خان ایڈووکیٹ ،ملک محمد حسین ایڈووکیٹ ،پروفیسر جمشیدعلی، پروفیسر حمید اصغر،پروفیسر شعیب،ملک نثار اعوان ایڈووکیٹ ،عثمان قریشی ایڈووکیٹ ،انوار الحق قریشی ،خالد جٹ ،شہادت بٹ،عزیز اللہ بھٹی ،اکبر شاہ ،راجہ شاہد عباس ،ملک فیاض ،انجم بٹ ،ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،راجہ افتخار وزیر ،ذیشان افضال ،چوہدری زبیر ،،سعادت بٹ ،عمران کامی،مرزا اصغر ،اختر صراف ،خواجہ عامر ،شیخ سجاد ،نوید شہزاد ،احمد نوازکھوکھر ،ملک عامر وزیر ،راجہ اسد محمود،ملک عماد ، خاقان بابر کیانی ،سعید انور قریشی ،مرزا حنیف ،حفیظ انور،خواجہ بلال،شیخ رحمت ،ایس ایم ندیم ،عبدالرزاق منوں ،راجہ علی عزیز،راجہ عثمان سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف خود میدان میں آگئے
Haji Shahid Saraf personally takes action against encroachment in Gujar Khan bazaar
گوجرخان شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف خود میدان میں آگئے لینڈکروزر بازار میں داخل کر دی تجاوزات کے مرتکب دوکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں راستوں میں پڑا سامان ضبط بھاری جرمانے ، تاجر راستے بند اور عوام کیلئے مسائل پیداکرنے کی روش ترک کر دیں آج سے روزانہ کی بنیاد پر گرینڈ آپریشن شروع، کوئی سیاسی سفارش اور دباؤ قبول نہ کرنے کا چیئرمین کا بڑا اعلان، تاجر اور ریڑھی والے تجاوزات کی حوصلہ افزائی کرنے والے بلدیہ کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں ان کیخلاف کارروائی ہوگی چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف نے عوامی شکایات پر شہر بھر میں جگہ جگہ قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ کی کمان خود سنبھال لی گزشتہ روز اپنی گاڑی عملہ کے ہمراہ بازار میں داخل کر دی اس موقع پر انہوں نے تجاوزات کے مرتکب افراد کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی آپریشن بلاتفریق ہوگا کوئی سفارش قبول نہیں کروں گابازاروں کے راستوں میں بیٹھ کر ماؤں بہنوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عملہ نے اس دوران متعدد دوکانداروں کاباہر پڑاسامان قبضہ میں لے کر بھاری جرمانے بھی کئے چیئرمین شاہد صراف نے کہا کہ آج سے باقاعدہ گرینڈ آپریشن کلین سپ شروع ہوگا اور تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا