DailyNewsGujarKhan

Fake faith healers on increase in Jabber region

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں جعلی پیروں اور عاملوں کا دھندہ غروج پر سادہ لوح خواتین اور مسائل زدہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں جعلی پیروں اور عاملوں کا دھندہ غروج پر سادہ لوح خواتین اور مسائل زدہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے مختلف طریقوں سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے یہ جعلی پیر ایک دن جبر بازار میں ڈیرہ لگاتے ہیں اوردوسرے دن سموٹ یا بیول میں ڈیرہ لگاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے مسائل کے حل کرنے کے سلسلہ میں غریب عوام سے لاکھوں روپے لوٹ رہے ہیں لٹنے والوں میں نوجوان خواتین اور مسائل زدہ غریبوں کی ہے جو اپنے مسائل حل کرانے معاشرے کے ناسوروں کے پاس جاتے ہیں اور رہی سہی جمع پونجی بھی لوٹا بیٹھتے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہ ناسور تعویز گنڈے کے نام پر کوئی بھی غیر اخلاقی حرکت کرنے سے بھی باز نہیں آتے مقامی سیاسی سماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام فی الفور نوٹس لیں

Gujar Khan; Reports of large number of fake faith healers are operating in Jabber region, local authorities as well as political leaders are asked to take notice of growing scam hitting poor and vulnerable.

صائمہ لیاقت کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات قابل تعریف

Saima Liaqut contributions to PMl-N praised 

مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما و سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ صائمہ لیاقت کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، ممبر دسٹرکٹ کونسل صائمہ لیاقت نے جس طرح مسلم لیگ ن کو فعائل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔اس کے سلے میں تحصیل ٹیکسلہ کی قیادت نے ملکر فیصلہ کیا ہے کہ صائمہ لیاقت کو این اے 63 ٹیکسلہ سے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی پریذڈنٹ مقرر کیا جائے توقع ہے کہ وہ سابقہ کارکردگی کی بنا پر پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی اس موقع پرصائمہ لیاقت کو این اے 63ضمنی الیکشن کے حوالے سے خواتین سے رابطے کی ذمہ داری دی گی اجلاس میں مسلم لیگ ن این اے 63کے امیدوار بیر سٹر ملک عقیل،چوہدری اظہر اور مسعود الرحمن بھی موجود تھے صائمہ لیاقت نے قیادت کو یقین دلایا کہ جس طرح انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا وہ کسی صورت پارٹی کے وقارپر انچ نہیں ٓنے دیں گی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button