ایک اور پُلی کی تعمیر میں حکومتی خزانے کو لاکھوں روپوں کی پھکی لگانے کی تیاریاں ، پُلی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کو روک کر قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جائے ، ایس ڈی او شاہرات کو نشاندہی کے باوجود نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان؟ سیاسی و سماجی حلقوں اعلیٰ حکام سمیت وزیر حکومت و مقامی ایم ایل اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق مرکزی شاہراہ بھلوٹ چوک تا سیاکھ روڈ پر چونگی کے ساتھ متصل پُلی کی تعمیرمیں حسب روایت ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے کیا جا رہا ہے وہاں پر پہلے سے موجود پُلی کو توڑ کر اس میں استعمال ہونے والا پرانا سریا دوبارہ اس نئی پُلی میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پُلی کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے پُلی کی تعمیر میں سیمنٹ کی انتہائی قلیل مقدار استعمال کر کے بڑے بڑے پتھر اور مٹی کا استعمال کیا جا رہا ہے جو نہ تو شائد کسی سیلابی ریلے کا مقابلہ کر سکے بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی احتمال ہے علاقہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نہ صرف قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی سد باب ہو سکے ۔
AJK, Dadyal; The highway authorities are asked to take notice of current bridge being constructed at Bhalot Chauk to Siakh road. The contractor is using low standard material and will not be able to hold strong currents in heavy rainfall. Local MLA is also asked to take notice and visit the construction site.
چیف جسٹس یونس سرکھوی گورنمنٹ ہائی سکول سورکھی میں تحفظ تاجدار ختم نبوت کانفرنس
Khatam e Nuboowat conference held at high school Surakhi
ممتاز عالم دین علامہ بشیر نواز جلالی خطیب جامع مسجد حنفیہ ڈڈیال نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں آمنہؓ کے لعل کے بعد صبح قیامت تک اور کوئی نبی و رسول ﷺ نہیں آئے گا ۔ناموس رسالت ﷺ کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ۔حضور ﷺ سے محبت اور عقیدت دین حق کی شرط اول ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف جسٹس یونس سرکھوی گورنمنٹ ہائی سکول سورکھی میں تحفظ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت الحاج جمیل اقبال ملک صدر جماعت اہلسنت تحصیل ڈڈیال نے کی ۔کانفرنس سے صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری ،علامہ محمد عامر خطیب سمور،مولانا خلیل احمد چشتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈڈیال بار کے سیکرٹری جنرل سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ، علامہ محمد قاسم ،صدر معلم محمد صدیق ،راجہ فیصل جماعتی ،حاجی محمد سلیمان چشتی ،عابد رمضان غوری دیگر علماء کرام و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی ۔علامہ نواز بشیر جلالی نے اپنے عالمانہ خطاب میں کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی انگریزی سرکار کا لگایا ہوا پودا تھا اور اسلام کوبدنام کرنے کے لیے یہ ڈرامہ بازی کی گئی لیکن علماء کرام و مشائخ عظام نے مرزا غلام قادیانی کے جھوٹ فریب اور فراڈ کو بے نقاب کر کے عظمت مصطفےٰﷺ کی سربلندی کے لیے مجاہدانہ کردار ادا کیا ۔انہوں نے غازی علم دین شہید ،عامر چیمہ ،ممتاز قادری اور ملک فرید حسین کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کر نے والوں نے برصغیر کے غلامان رسول ﷺ کے لیے عظمت کی راہیں متعین کر دیں ۔علامہ جلالی نے حسن نثار کے گستاخانہ و کافرانہ الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گستاخ مرتد و تن صحافی سے اگر کوئی شمع رسالت ﷺ کا پروانہ ٹکرا گیا تو پھر ہم سے گلہ نہ کرنا ۔صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے اپنی تقریر میں کہا کہ ختم نبوت کے حوالہ سے قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو دس احادیث موجود ہیں ۔7ستمبر1974کی پارلیمنٹ کی مشترکہ قرار داد قانون سازی کے بعد پاکستان کی سابق اسمبلی انے الیکشن اصلاحات کے نام پر ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ زنی کی اس کے تمام تر کردار اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ہم ناموس رسالت ﷺ کے چوکیدار ہیں ۔