Blocked sewerage water spill on to homes in Chak Bale Khan
چک بیلی خان میں ویگن اڈہ کے داخلی راستہ کا نالہ بند ہونے سے گھروں سے آنے والے گٹروں کا پانی سڑک پر پھیل کر بد بو اور تعفن پھیلا رہا ہے
![Blocked sewerage water spill on to homes in Chak Bale Khan Blocked sewerage water spill on to homes in Chak Bale Khan](/news/wp-content/uploads/2018/10/news-1486980376-7197.jpg)
چک بیلی خان میں ویگن اڈہ کے داخلی راستہ کا نالہ بند ہونے سے گھروں سے آنے والے گٹروں کا پانی سڑک پر پھیل کر بد بو اور تعفن پھیلا رہا ہے ارد گرد گرد میں قائم مٹھائیوں کی دکانیں بیکریاں اور فروٹ شاپس کس قدر جراثیم ملا کر لوگوں کو دے رہی ہیں کسی کو پروا تک نہیں محکمہ صحت اور دیگر انتظامی ادارے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ویگن اڈے پر اترنے والی سواریاں جن میں مریض بھی شامل ہیں عین اسی جگہ اترتی ہیں جہاں یہ بدبو دار پانی کھڑا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے حکام سے سوال کیا ہے کہ ہے کوئی جو اس کا حل نکالے یا ان قریبی مٹھائیوں کی دکانوں اور بیکریوں کی طرف توجہ دے جو اس بدبو سے بے خبر ہو کر جراثیم ملی مٹھائیاں لوگوں تک پہنچا رہے ہیں
Rawalpindi; The health authorities are asked to take notice of nala being blocked at wagon adda in Chak bale khan and dirty water being spilled on to homes.
مولانا قاری عبدالحمید سلفی صاحب 2اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب چک بیلی خان میں ملک محمد بشیر کی رہائش گاہ پر درسِ قرآن دیں گے
Mollana Qari Abdul Hameed Saffi to teach Quran at residence of Malik M Bashir on 2nd October
جمیعت اہلحدیث کے مرکزی راہنما مولانا قاری عبدالحمید سلفی صاحب آج2اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب چک بیلی خان میں ملک محمد بشیر کی رہائش گاہ پر درسِ قرآن دیں گے درسِ قرآن کا اہتمام امجد حسین، محمد خلیل اور ملک محمد بشیر کی جانب سے کیا گیا ہے