DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ahle Sunnat supporters in Bewal stop construction of Ahle Hadeeth Masjid construction

بیول میں اہل حدیث مکتبہ فکر کا مسجد و مدرسہ کی تعمیر روکنے کا فیصلہ

 این ۔او۔ سی۔ نہ ہو نے پر بیول میں اہل حدیث مکتبہ فکر کا مسجد و مدرسہ کی تعمیر روکنے کا فیصلہ ۔ ایس ایچ اوگوجرخان شیخ قاسم کی اعلی حکمت عملی کے باعث بیول میں فرقہ واریت کے نام پر خون خرابہ ہونے سے بچ گیا تین گھنٹے احتجاج کے بعد مظاہرین نے ایس ایچ او کی کام بند کروانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ کلیئر کردیا اہلیان علاقہ کا ایس ایچ او شیخ قاسم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق بیول میں اہل حدیث نے مسجد اور مدرسہ کا کام شروع کروایا تو اہل سنت جماعت نے احتجاج شروع کرکے روڈ بلاک کردی کہ بیول میں اہل سنت جماعت کی اکثریت ہے اہل حدیث کا کوئی وجود نہیں ہے لہذا مسجد کو تعمیر نہیں ہونا چاہئے لیکن اہل حدیث نے موقف اپنایا کہ جگہ ہماری اپنی ہے اورہمارے پاس عدالت کا اجازت نامہ ہے تا ہم ایس ایچ او نے ان سے این ۔او۔ سی۔کا مطالبہ کیا کہ اگر آپ کے پاس مسجد و مدرسہ تعمیر کرنے کا این او سی ہے تو ہمیں کو ئی اعتراض نہیں لیکن اگر آپ کے پاس این او سی نہیں ہے تو اس کام کو یہیں پر روک دیں تا کہ فسادات سے بچا جائے جس پر اہلحدیث مکتبہ فکر کے افراد اس بات پر راضی ہو گئے اور این او سی کے جاری ہو نے تک تعمیری کام کو روک دیا۔بعد ازاں ایس ایچ او نے اہل سنت و جماعت کے افراد سے کہا کہ اب بیول گو جرخان کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے جو کہ احتجاج کے دوران بند کر دی گئی تھی۔

Gujar Khan; The Ahle Sunat majority supporters in Bewal have protested and stopped the construction of Ahle Hadees Masjid in Bewal. The protestors had blocked the road for three hours, when police got involved and stopped the construction due to construction not having NOC approval. The protestors praised the police for taking action.

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button