DailyNewsKallar Syedan

Three injured in traffic accidents in Kallar Syedan

کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی

کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ کلر سیداں روڈ پر راجہ مارکیٹ کے پاس پیش آیا جہاں ایک نجی بنک کا 28 سالہ ملازم حارث علی اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث وہ حادثہ کا شکار ہو کر بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے حادثہ میں 32 سالہ محمد خطیب اور باسط اقبال موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ شاہ باغ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار کیساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور حادثہ کے فوری بعد موقع پر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی جائے حادثات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

Kallar Syedan; Three people have been injured in various accidents in Kallar Syedan. First incident happened near Raja Market where Haris Ali was injured, in second incident M Khateeb and Basit Iqbal were injured near Shah Bagh in a motorbike accident.

کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کا چالان

Medical store Kallar Choa road fined 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ڈرگ انسپکٹر کلر سیداں نے کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کا چالان کر دیا اور فائل مرتب کر کے ضروری کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ ارسال کر دی۔ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر کے مطابق الشفاء میڈیکل اسٹور کو جب چیک کیا گیا تو وہاں فارماسسٹ کی بجائے ایک نان کوالیفائیڈ شخص ادویات فروخت کرتے ہوئے پایا گیا جبکہ نارکاٹکس رجسٹرڈ کو بھی طریقہ کار کے مطابق مکمل نہیں کیا گیا تھا۔دریں اثناء کلر سیداں شہر میں دیگر میڈیکل اسٹورز کو بھی چیک کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ وہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت سے اجتناب کریں، شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انجم رضا کے زیر اہتمام آج بروز اتوار دن تین بجے جناح ہال کلرسیداں میں محفل مسالمہ کی تقریب منعقد ہو رہی ہے

Mehfil Masalma being held at Jinnah hall on Sunday

انجم رضا کے زیر اہتمام آج بروز اتوار دن تین بجے جناح ہال کلرسیداں میں محفل مسالمہ کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت ڈاکٹر مقصود جعفری کریں گے تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری،ثاقب اکبر،یاسر کیانی ،محمد نصیر زندہ،طاہر یسین طاہر،سائل نظامی، عبدالرحمان واصف، انجم خلیق، خرم خلیق، فاخرہ بتول،پیر عتیق الرحمان چشتی،و پروفیسر ناصر مینگل ،طاہر یاسین ،نصیر زندہ و دیگر شامل ہیں ۔

راجہ گلستان خان کے ہانگ کانگ میں مقیم پوتے راجہ محمد ژوبان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Raja M Soban celebrated in Dhok Maira

سلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے ہانگ کانگ میں مقیم پوتے راجہ محمد ژوبان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب ڈھوک میرہ بھٹیاں میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ محمد نوید کے علاوہ عامر بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ،وسیم بھٹی ایڈووکیٹ،تنویر شیرازی،نمبردارعبدالعزیز،نذیر بھٹی،ملک آفتاب ،چوہدری حمید رضا ،محمود الحسن ،بابو الطاف ،طارق زلفی ،منشی طارق،راجہ سعید عارف اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد فیاض کے والد کی وفات پر تعذیت کا اظہار

Condolences paid on death of father of M Fayaz in Dhamali

سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے گاؤں دھمالی جا کر محمد انیس اور محمد فیاض کے والد کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button