DailyNewsKahuta

Teachers union officials meet with MPA Raja Sagheer

پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ کے وفد کی ذوالفقار علی ستی کے ہمراہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات

پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کہوٹہ کے وفد کی ذوالفقار علی ستی کے ہمراہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات ۔علم دوست پالیسوں کو سرا ہتے ہوئے تعلیمی اقدامات میں خصوصی دل چسپی لینے پر خراج تحسین ۔ٹیچر یونین کے تمام عہدیدان نے راجہ صغیر احمد کی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور اساتذاہ کو درپیش مسائل حل کر نے میں دل چسپی لینے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں پنجاب ٹیچر یونین حلقہ شمالی کے عہدیدان صدر عاطف محمود ستی ، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ، چیئرمین راجہ ظفر اقبال ، نائب صدر آصف کیانی ، سرپرست اعلیٰ عتیق قریشی ، صدر پی ٹی یو کوٹلی ستیاں ناصر شہزاد ستی نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقارعلی ستی آف کتھیل ہون کے خادم اعلیٰ پی پی سیون ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات کی اور ان کو اساتذہ کے درپیش مسائل سے تحریری طور پر آگاہ گیا جن کو راجہ صغیر احمد آف مٹور ممبر صوبائی اسمبلی نے جلد حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔پنجاب ٹیچر یونین حلقہ شمالی کے عہدیدان نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو اس بات کا بھی یقین دیلایا کہ ٹیچر یونین آپ کو بھر پور ساتھ دی گئی اور ایسے کسی بھی ٹیچر ز کا ساتھ نہیں دے گئی جو کہ اپنے فرائض منصبی سے غفلت برتتے ہوں انہوں نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی علم دوست پالیسیوں کو سراہا ہے ۔اس موقع پر معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام ، کونسلر راجہ عباس پپو اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

Kahuta; Punjab teacher union Kahuta officials along with Zulfiqar Ali Satti met with MPA Raja Sagheer Ahmed. The teachers union thanked the MPA for listening and promising to fulfil their demands.

معروف سیاسی شخصیت ملک رمضان کے ماموں کی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت

Raja M Ali pays condolences on death of Abdul Aziz

معروف سیاسی شخصیت ملک رمضان کے ماموں کی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت ۔ یونین کونسل بیور کے گاؤں آنور کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک رمضان کے ماموں اور کسان کونسلر ملک عبد القدیر کے بھائی ملک عبد العزیز وفات پا گے تھے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی ، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، جنرل کونسلر یوسی بیور راجہ سجاد ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ آنور جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے دعا کی ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید آف بیور شدید علیل ہو گے

Get well wishes for Raja Javed of Bior

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید آف بیور شدید علیل ہو گے ۔ صحت یابی کے دعا کی اپیل ۔یونین کونسل بیور کے علاقہ سانج کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید شدید علیل ہو گے ان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رکھا ہوا ہے ۔ ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button