DailyNewsGujarKhan

Shabaz Shareef meets with Raja Javed Ikhlas

شہباز شریف کا سابق پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص سے ملا قات

مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے عوام مایوس ہیں،ابتداء میں ہی مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ،عام آدمی کیلئے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،اقتدار میں آنے سے قبل جو بلند وبانگ دعوے کئے گئے ان سے منہ پھیر لیا گیا ،تحریک انصاف کے پاس کام کے لیے قیادت ہے اور نہ ہی ٹیم ، بہت جلد یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے را ہنما اور سابق پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص سے ملا قات کے دوران کیا شہباز شریف نے کہا کہ جن لو گو ں نے دس سالوں تک مسلم لیگ ن سے فائدے اٹھائے اور انتخا بات میں ن لیگ کو نقصان اور دو سروں کو فائدہ پہنچا یا وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مسلم لیگ ن میں انکے لیے کو ئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت عوام اور کا رکنوں کے ساتھ را بطے میں رہیں اور آمدہ بلدیاتی انتخا بات میں اترنے کے لیے تیاری کریں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے میٹرو،آر آئی سی اور دیگربڑے منصو بے دیے اگر دھاندلی نہ ہو تی تو ہماری کا میابی نوشتہ دیوار تھی اس کے باوجود ہم عوام کے ساتھ ہیں شہباز شریف نے جاوید اخلاص کو یقین دلا یا کہ جس طرح پہلے گو جر خان کو تعلیم،صحت اور روڈز کے لیے گرانٹس دی گئیں آئندہ بھی ہم گو جر خان کے لو گو ں کے ساتھ محبت کا سلوک کریں گے اس موقع پر جا وید اخلاص نے کہا کہ عوام اب بھی نواز شریف کے ساتھ والہانہ لگا ؤ رکھتے ہیں گو جر خان میں انتخا بات میں پیسہ پا نی کی طرح بہا یا گیا اور مشکل حا لات کے با وجود لو گو ں نے نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ اپنی بھر پور حمایت کا اظہار کیا دو نو ں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد راولپنڈی میں ورکر کنونشن بلا یا جا ئے گا

Gujar Khan; PML-N leader Mian Shabaz Shareef met with Raja Javed Ikhlas and was promised that development work promised during PML-N tenure will be completed. Mian Shabaz Shareef said people have been left disappointed by current PTI government.

گوجرخان، ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں تین افراد زخمی

Three accident reported in Gujar Khan region

گوجرخان، ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملہ نے زخمیوں کو آر ایم سی مندرہ شفٹ کیا اور بروقت طبی امداد فراہم کی مرید پھاٹک کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث نوجوان طالب علم حسنین زخمی ہوگیا جبکہ مرید پھاٹک پر دوسرے حادثہ میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار رضوان زخمی ہوا تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر محمدی ہوٹل کے قریب پیش آیا ٹرک الٹنے سے ذیشان خان زخمی ہوگیا

Gujar Khan; Three accidents have been reported in Mureed Phatak and GT road near Mohammadi hotel. Three people were taken to hospital.

گوجرخان، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، موٹرسائیکل چوروں نے گوجرخان کا رخ کر لیا

Motorbike theft on increase in Gujar Khan

گوجرخان، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ، موٹرسائیکل چوروں نے گوجرخان کا رخ کر لیا ایک ہفتہ میں تین وارداتیں پولیس تھانہ گوجرخان نے درخواستیں وصول کر لیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے چند دنوں میں تین موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے

تعزیت

Mother of photographer Khawaja Jahanzaib passed away

قامی فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب کے والد کی وفات پر راجہ عزیز آف گوجرخان، راجہ محمد جواد،عامروزیر ملک، ملک جاوید ، ملک محمد نصیر ، راجہ اسد، ملک اسد، قدیر خان ،رزاق منو،راجہ علی عزیزنے دلی تعزیت کااظہار کیا اور دعائے مغفرت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button