حبیب چوک میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہو نے سے سڑک کے ایک جانب پانی کھڑا ہو جا تا ہے جو کہ ایک تالاب کی شکل اختیار کر جاتا ہے جس میں سے گاڑی ، ،موٹرسائیکل وغیرہ گزرنا مشکل ہو تا ہے ۔ گوجر خان روڈ پر حبیب چوک میں ایک نجی سکول کے سامنے مین سڑک پر جب کبھی معمولی سی بھی بارش ہوتی ہے وہاں پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے کیونکہ یہاں پر سڑک کے دونوں جانب پانی کی نکاسی کا کوئی بھی بندوبست نہیں ہے یہ پانی اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ ایک تالا ب کا سا منظر پیش کرتا ہے جس میں سے گاڑی وغیرہ کاگزرنا مشکل ہو تا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ نجی سکول کی گاڑیاں سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے روڈ کے ایک جانب کھڑی ہو جاتی ہیں جس سے ٹریفک میں مزید پریشانی ہو تی ہے ۔
Gujar Khan; The Habib Chauk main road is left with water standing due to no waste sewerage system on the road. The local authorities are asked to take notice.