DailyNewsHeadline

Attempted failed abduction of Ch Gulzar in village Thakariyan, Chakswari

چکسواری کے رہائشی چودھری گلزار ولد منگا خا ن ساکن ٹھیکریا ں حال سیکٹر بی نیو سٹی چکسواری کو تین ملزمان نے رات آٹھ بجے اغوا ء کرنے کی کو شش

چکسواری کے رہائشی چودھری گلزار ولد منگا خا ن ساکن ٹھیکریا ں حال سیکٹر بی نیو سٹی چکسواری کو تین ملزمان نے رات آٹھ بجے اغوا ء کرنے کی کو شش کی پو لیس تھا نہ چکسواری نے اغوا کی کو شش کو نا کام بنا تے ہو ئے اغواء کاروں کو حوالات میں بند کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ رات آ ٹھ بجے تین ملزمان ثاقب ولد محمد امین خالد حسین عابد حسین قوم جٹ ساکن کھاڑک محمد شفیق ولد محمد رفیق ساکن نو مال ایک کار ٹو ڈی رنگ سلور چودھری گلزار کے گھر نیو سٹی چکسواری میں آ ئے اور اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے کار میں بٹھا کر بھاگ گئے جس پر گلزار کی بیوی سمیرہ نے فوری طور پر 15اور پولیس تھانہ چکسوری کو اطلاع دی کی میرے خاوند کو تین لوگوں نے اغواکر لیا ہے جس پر پولیس تھانہ چکسواری حرکت میں آ گئی پولیس نے فوری ضلع بھر کی ناکہ بندی کراد ی تینو ں ملزمان جب میر پو ر کے قریب خالق آباد چیک پوسٹ پر پہنچے تو ناکہ بندی کو دیکھ کر واپس چکسواری کی جانب آ گئے جب نیو سٹی چکسواری کے گیٹ پر پہنچے تو پو لیس تھانہ چکسواری نے دھر لئے ملزمان کے قبضہ سے نا ئن ایم ایم پستول لوڈر چھ گولیوں سمیت گرفتار کرلیا اس بروقت کارروائی پر علاقہ کے لوگوں نے ایس ایچ او راجہ جاوید الرحمان سمیت پو ری پولیس نفر ی کی کارکردگی کو سراہا،

Chakswari; Ch Gulzar son of Manga Khan of village Thakariyan was abducted at 8pm from his home by three armed men, He was being taken away, when his family informed the police, In police check post Ch Gulzar was freed after gun firing involving the armed men and police.

The armed men were taken in custody as Ch Gulzar was unhurt in the incident. The three armed men have been identified as Saqib and Shafiq of village Kharak and M Shafiq of village Nomal. Mirpur were praised for their action.

حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑ ھ پی وائی او کی تنظیم ساز کردی گئی سردار ضیا ء القمر چیئر مین

Sardar Zia Al Qamar elected Chairman of PYO Chakswari / Islamagarr

حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑ ھ پی وائی او کی تنظیم ساز کردی گئی سردار ضیا ء القمر چیئر مین پیپلز یوتھ آرگنا ئزیشن آ زاد کشمیر نے نو ٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نوید حسین مغل کو چیف آ رگنائز شعیب غزالی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا گیا اس موقع پر پا کستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری کے سیکرٹر ی جنرل نمبر دار محمد شفیق میو نسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے دلی مبارک باد پیش کرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا کہ یوتھ کے نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتو ں کو بروئے کار لا کر حلقہ نمبر دو چکسواری کے اندر پیپلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنا نے میں اہم کردار ادا کرینگے انہو ں نے سردار ٖضیاء لقمر چیئر مین پیپلز یوتھ آ رگنا ئزیشن آ زاد کشمیر اور چودھری قاسم مجید صدر پیپلز پارٹی ضلع میر پور سمیت پوری قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ 14اکتوبربروزاتوارسول ڈسپنسری ایسرمیں منعقدہوگا۔

Free eye camp to be set up in Pind Kallan on 14th October 

 الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ 14اکتوبربروزاتوارسول ڈسپنسری ایسرمیں منعقدہوگا۔الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرمریضوں کامعائنہ کریں گے ۔ غریب مستحق مریضوں کومفت ادویات اورعینکیں بھی دی جائیں گی جبکہ غریب مستحق مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن (لینز) الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی میں ہوں گے ۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کااجلاس گزشتہ روززیرصدارت محمدنصیرقائمقام صدرالفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں منعقدہوا۔ اجلاس میں عہدیداراں واراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کی تیاریوں انتظامات کاجائزہ لیاگیااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں 

نئی آبادی بن بروٹیاں (نزددربارعالیہ ٹاہلی والی سرکار) میں منصوبہ پختگی گلیاں پرکام کے آغازسے قبل دعائیہ تقریب

Inauguration of street work in village nae Abbadi Ban Barootian 

میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب نے کہاکہ چکسواری کی تعمیروترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کارلارہے ہیں ۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیراورراجہ نصیراحمدخان وزیربلدیات آزادحکومت کی ہدایت پرچکسواری کے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کررہے ہیں ۔میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنڈزامانت ہیں ۔میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنڈزبلاتحصیص علاقہ برادری جماعت عوام کے مسائل حل کررہے ہیں ۔چکسواری ہماراگھرہے ۔چکسواری کوخوبصورت شہربناناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔میونسپل کمیٹی چکسواری کی حدودمیں متعددترقیاتی منصوبوں پرکام شروع ہے ۔کام کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ عوام خودبھی ترقیاتی کاموں کی نگرانی اورخرابیوں کی نشاندہی کریں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے نئی آبادی بن بروٹیاں (نزددربارعالیہ ٹاہلی والی سرکار) میں منصوبہ پختگی گلیاں پرکام کے آغازسے قبل دعائیہ تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔دعائیہ تقریب میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزادکشمیرکے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی ،سیدطارق حسین شاہ،چودھری فیاض ،چودھری شبیربشیر سمیت عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔نئی آبادی بن بروٹیاں میں منصوبہ پختگی گلیاں کے لیے فنڈزمیونسپل کمیٹی چکسواری نے مہیاکیے ہیں ۔منصوبہ پرتین لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ پراجیکٹ لیڈر سیدطارق حسین شاہ ہیں ۔میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنی ملازمین ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔عوام علاقہ بن بروٹیاں نے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب کاشکریہ اداکیا

بروٹیاں بائی پاس سڑک کی تعمیر کا کام شروع

Construction work starts on Barootian by pass road

بروٹیاں بائی پاس سڑک کی تعمیر کا کام شروع بروٹیاں بائی پاس سڑک نالے کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی تھی اڑھائی کلو میٹر سڑک کا ٹھیکہ ایک کروڑ پچانوے لاکھ روپے میں تین سال قبل ہوا تھا جس کے فنڈز اب ریلیز ہوئے تھے بروٹیاں بائی پاس چکسواری بازار سڑک کی متبادل سڑک ہے اور سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے بازار میں موجود کاڑیوں کا رش ختم ہو جائے گا چکسواری کے عوامی حلقوں نے سڑک کی تعمیر شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

راجہ ظہور حسین اپنا دو رہ مکمل کرنے کے بعد کل یکم اکتوبر کو برطا نیہ روانہ ہونگے

Raja Zahoor Hussain to return to UK on 1st October 

 مسلم لیگ ن آ زادکشمیر اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین اپنا دو رہ مکمل کرنے کے بعد کل یکم اکتوبر کو برطا نیہ روانہ ہونگے ایک ماہ سے زائد دورے کے دورن انہو ں نے مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سیاسی رہنما ؤ ں بھی ملا قاتیں کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین جو پاکستان کے عام انتخابات پر مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کیلئے آ ئے تھے چھ ہفتے کے بعد کل بروز سوموار کو صبع کے وقت برطا نیہ روانہ ہونگے اسلام آ باد ائیر پورٹ پر ان کے مامو ں جان سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی میر پور راجہ محمد ریاض اور دیگر رشتہ دار اور پارٹی کے کارکن الوداع کرنے کے لئے جا ئیں اس موقع پر راجہ ظہو رحسین نے کہاکہ اپنا وطن اپنا ہو تا ہے جس ملک میں مرضی ہے چلے جائیں اپنے ملک اور لوگوں کی اکثر یاد ستاتی رہتی ہے زندگی رہی تو جلد واپس آ وں گا ۔

چکسواری اور شہر کے گردونواع میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت

Sick animal meat being sold in Chakswari bazaar

چکسواری اور شہر کے گردونواع میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری شہری بیمار جانوروں کا گوشت کھا کر مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق چکسواری شہر اور اس کے گردونواع میں قصاب بیمار اور لاغر جانور سستے داموں خرید کر انہیں ذبح کرتے ہیں اور ان کا گوشت شہریوں کو کھلاتے ہیں چکسواری بازار میں ذبح خانہ نہ ہونے اور جانوروں کو ذبح کرنے سے قبل چیک کرنے کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے قصاب حضرات من مانی کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان قصابوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور لاغر بیمار جانور ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button