Pothwari folk evening held in Bury with Raja Abid Hussain of Mankra
بری کےکمیونٹی سینٹر میں پوٹھواری شعر خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا

پوٹھواری ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کے لیے بری کےکمیونٹی سینٹر میں پوٹھواری شعر خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خطہ پوٹھوار کے نامور گلوکار راجہ عابد حسین آف مانکز اور برٹش کشمیری نوجوان راجہ ابوزر خان نے اپنے روایتی انداز میں حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا۔ محفل میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے پاکستان اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض راجہ طارق ربانی جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا راجہ ضیاء الحق نے حاصل کی۔ محفل کا اہتمام راجہ فیاض خان، راجہ شہزاد خان، راجہ حسن اختر، محمد اشفاق اوزر خان لیاقت امین اور دیگر نے کیا تھا۔ شرکا تقریب راجہ طالب حسین ایڈووکیٹ، راجہ عابد حسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات سے نہ صرف پردیس میں آباد کمیونٹیز کو مل بیٹھنے کے مواقع ملتے ہیں بلکہ آبائی ثقافت اور زبان کو بھی آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جاسکتا ہے۔ پوٹھواری زبان ضلع راولپنڈی اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔ پوٹھواری زبان کو اجاگر کرنے میں پاکستان پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کا اہم کردار ہے۔
Manchester; Pothwari folk evening was held at Bury community centre, Pothwari folk singer Raja Abid Hussain of Mankra and local folk singer Raja Abu Zar Khan entertained the audience.