DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Timber mafia cut tree in Bior jungle

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور ٹمبر مافیا کا گھٹ جوڑ ۔کہوٹہ کے جنگلات گاجر مولی کی طرع کٹنے لگے

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور ٹمبر مافیا کا گھٹ جوڑ ۔کہوٹہ کے جنگلات گاجر مولی کی طرع کٹنے لگے ۔انتظامیہ خاموش تماشائی کا منظر پیش کر نے لگی ۔محکمہ جنگلات کے بلاک آفسر اور فاریسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے جنگل نمبر70بیورسے ٹمبر مافیا نے ہزاروں روپے کی سبز چیڑ کا درخت کاٹ لیا ۔ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ راجہ امجد علی عباسی نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار تقریبا80ہزار روپے مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی اپنے قبضے میں لے لی ۔گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے لکڑی کاٹنے کے اس واقع کی شدید مذمت کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزارہ کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے کہا کہ اگر ملازمین اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں تو ایک درخت تو کیا ایک گھاس کا تنکا بھی کوئی نہیں لے جا سکتا انہوں نے کہا کہ یہ درخت انسانوں کی طرع جاندار ہوتے ہیں اور اپنے مالک کی تسبیح کرتے ہیں یہ جہاں علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر ہی انسان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں مگر چند لا علم لوگ ان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بے دردی سے کاٹ دیتے ہیں انہوں نے کہا میں ملک کے وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری پنجاب اور منتخب ممبر ان سے مطالبہ کر تا ہوں کہ خدارہ اس قومی دولت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔

Kahuta; The timber mafia in Bior region jungle cut tree illegally in calibration allegedly with Forrest department officials, SDO Kahuta Forrest Raja Amjad Ali Abbassi raided on timber mafia and confiscated around 80,000 rps worth of tree.

ڈھنگی وائر س کا مریض اپنے گھر کا واحد کفیل17سالہ انضمام اپنے والدین کی آنکھوں کے سامنے دم طوڑ گیا

Inzam Hussain, 17,  of Mamyam dies after suffering from dengue virus 

ڈھنگی وائر س کا مریض اپنے گھر کا واحد کفیل17سالہ انضمام اپنے والدین کی آنکھوں کے سامنے دم طوڑ گیا ۔ مر حوم کا والد ہیپاٹائٹس سی اور ٹی کا مریض تھا ان کے گھر کا واحد کفیل ان کا مرحوم بیٹا تھا جو میڑک کا طالبعلم بھی تھا اور مزدوری بھی کر تا تھا ۔ مرحوم کا جنازہ اٹھتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا ۔ہر آنکھ اشکبار تھی ۔نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق ڈھوک کلیال موضع ممیام کے رہائشی کرم حسین جو ہیپاٹائٹس سی اور ٹی کا مریض ہے عرصہ دراز سے اپنا علاج کرا رہا ہے غربت و افلاس کی وجہ سے اس کا سترہ (مرحوم )سالہ بیٹا انضمام جو میڑک کا طالبعلم تھا اس نے مزدوری بھی شروع کی تھی جو کہ اب اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اس کو ڈھنگی مچھر نے کاٹ لیا اور اس کو سخت بخار تھا غربت کی وجہ سے ناں تو وہ اپنا علاج کر سکا اور ناں ہی مرض کی تشخیص ڈھنگی وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ان کو کسی نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کو تو ڈھنگی بخار ہے مگر بروقت تشخیص اور ادویات کے پیسے ناں ہونے کی وجہ سے جوانسالہ انضمام الحق اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔مرحوم کی نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔

راجہ غلام زکر یا کی طر ف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورچیئرمین چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

Reception held for MPA Raja Sagheer by aja Ghulam Zakria

راجہ غلام زکر یا کی طر ف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورچیئرمین چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں پر تکلف دعوت ۔ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعدادمیں افراد کی شر کت ۔ پر تکلف دعوت کے اہتمام پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورچیئرمین چوہدری شفقت محمود نے میزبان راجہ غلام زکر یا ، راجہ آصف نتھہ ، راجہ افتخار اور راجہ تنزیل الرحمن کا شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیل کے مطابق موضع بلانڈی ڈھوک دوپری کے رہائشی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ غلام زکر یا ، راجہ آصف نتھہ ، راجہ افتخار اور راجہ تنزیل الرحمن نے گذشتہ روز ایم پی اے راجہ صغیر احمدآف مٹور اورچیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں راجہ بابو اقبال ، راجہ بابو افضل ،وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، کونسلر راجہ علی رضاء ،کونسلر راجہ عباس پپو ، معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ طاہر آف مٹور ، راجہ انوار الحق آف مٹور ،سردار ایم رضاء ، راجہ محمد یوسف ، راجہ بشیر پلو ، راجہ مظہر اقبال ، راجہ مختار کوئی راجگان ، راجہ صداقت کوئی راجگان ، کلر سیداں کے معروف صحافی شیخ قمر السلام ،چوہدری مرید ،چوہدری لطیف ،سردار ماجد حسین ، سردار واجد حسین ،سردار شاہد محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد نے شر کت کی ۔آخر میں معزز مہمانوں پر تکلف دعوت کے اہتمام پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورچیئرمین چوہدری شفقت محمود نے میزبان راجہ غلام زکر یا ، راجہ آصف نتھہ ، راجہ افتخار اور راجہ تنزیل الرحمن کا شکر یہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورچیئرمین چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ انشاء اللہ اپنے علاقے میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا اپن ے علاقے کی عوام کے مسائل حل ہو ں گے ۔

عمران خان کا وزیر اعظم بننے کی منت مانگنے والا شخص پیدل نکیال سے بنی گالہ روانہ

Shapal Mughal and family walk to Bani Gala to meet PM Imran Khan

عمران خان کا وزیر اعظم بننے کی منت مانگنے والا شخص پیدل نکیال سے بنی گالہ روانہ ۔کہوٹہ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے استقبال کیا تفصیل کے مطابق نکیال کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی شاہپال مغل نے منت مانگی تھی کہ اگر عمران خان وزیر اعظم بن جاہیں تو وہ اپنے خاندان سمیت پیدل بنی گالہ جائے گا ۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد شاہپال مغل اپنے بچوں کے ہمراہ پیدل بنی گالہ کی طرف سفر شروع کیا جس پر وہ آج کئی ہفتوں کے بعد کہوٹہ پہنچا جس کا کہوٹہ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان اور صحافی ملک عامر محمود نے استقبال کیااور ان کے جذبے کو سلام پیش کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button