DailyNews

Ninth death anniversary of ex DEO Mirpur Ghazanfar Iqbal observed

سابق ڈی ای او میرپور خضراقبال چودھری مرحوم کی 9ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

سابق ڈی ای او میرپور خضراقبال چودھری مرحوم کی 9ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب کااہتمام سابق اے ای اوچکسواری حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گو رنمنٹ بوائز مڈ ل سکول آدھ پلائی نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی حاجی چودھری تاسب حسین (ر )صدرمعلم تھے تقریب کی صدارت سابق اے ای اوچکسواری حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گو رنمنٹ بوائز مڈ ل سکول آدھ پلائی نے کی نظامت کے فرائض تبارک حسین مدرس نے انجام دیے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیامحمدمرتضی مدرس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مدرس تبارک حسین نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے مہمان خصوصی حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم صدرتقریب حاجی اخلاق احمددانش حاجی محمدممتاز سابق اے ای اوقائداساتذہ چودھری مہربان علی اللہ دتہ بسمل راجہ شہبازخان (ر) معلم اور محمدمرتضی مدرس نے خطاب کیا تقریب میں عرفان الحق حیدرعلی یاسرعرفات طاہرمنیر بٹ مدرسین نے شرکت کی مقررین نے خضراقبا ل چودھری کوان کی شاندار تعلیمی اور تنظیمی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ خضراقبا ل چودھری اپنی ذات میں انجمن تھے علم کے فروغ کے لئے انتھک محنت کی نامساعد حالات کے باوجوداساتذہ کے وقار اوران کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی وہ مثالی استاد بہترین تنظیمی راہنمااوربہت اچھے شفیق منتظم بھی تھے خالق ارض وسمانے اس دنیامیں بے شمار انسانوں کوپیدافرمایااللہ تعالی نے اپنے بعض بندوں کواعلی اوصاف اوربہترین صلاحتیوں سے نوازا اورانہیں ایسی عزت وتوقیر بخشی جس پرخالق کائنات کی مخلوق رشک اورفخر کرتی ہے مرحوم خضراقبا ل چودھری سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری سکولزضلع میرپور وسابق مرکزی صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکول آفیسرز کونسل آزادکشمیر آزادکشمیر ھیڈماسٹرز اینڈسیکنڈری سکول آفیسرزایسوسی ایشن وآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کاشمار ایسی نامور شخصیات میں ہوتاہے جن کوہردل عزیز مقبول عام وخاص اورمحبوب شخصیات کہاجاتاہے اسلام گڑھ کے نواحی علاقے لکھورہ کے ایک غریب خاندان میں1951 ؁ ء میں آنکھ کھولنے والے اس چشم وچراغ نے اپنے خاندان کانام روشن کرنے کے لئے جوجہدمسلسل کی اورآزادکشمیر بھرمیں شہرت پائی آزادکشمیر بھرمیں مثالی استاد مثالی آفیسراوراساتذ ہ کے ہردل عزیز اورمحبوب راہنماکی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے مرحوم کی اچانک موت سے محکمہ تعلیم آزادکشمیرایک قابل ذہین خدا داد صلاحیتوں کے مالک آفیسر اوراساتذہ ایک محبوب ہمدرد غمگسار مخلص باصلاحیت راہنماسے محروم ہوگئے مرحوم کی موت اساتذہ کے لئے ایک بہت بڑاصدمہ اورمحکمہ تعلیم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم کی موت سے پیداہونے والاخلاء مدتوں پرنہ ہوگاان کی بطور استاد آفیسر اوراساتذ ہ کے رہنما کی حیثیت سے شاندار خدمات مدتوں یادرکھی جائیں گی تقریب کے آخر میں خضراقبا ل چودھری مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل مرکزی راہنماآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن نے دعاکرائی

سید رضا حسین شاہ ایڈوکیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کاظمی لاء ایسو سی ایٹس میرپور کا اعزاز برقرار رکھا

سید جیاد کاظمی ایڈوکیٹ بار کونسل آزادکشمیربرائے ہائی کورٹ میرپور ڈویژن میں پہلی پوزیشن اور سید رضا حسین شاہ ایڈوکیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کاظمی لاء ایسو سی ایٹس میرپور کا اعزاز برقرار رکھا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کاظمی لاء ایسو سی ایٹس میرپور چیمبر میں سید جیاد کاظمی ایڈوکیٹ کو پہلی پوزیشن سید رضا حسین شاہ ایڈو کیٹ کو تیسری پوزیشن حاصل کر کے ہائی کورٹ بار کونسل کا لائسنس حاصل کرنے اور کاظمی لاء ایسوسی ایٹس کی ہی خواتین وکلاء لبنیٰ طارق ایڈوکیٹ ، عظمیٰ اشرف ایڈوکیٹ کو بھی نمایاں نمبرات حاصل کر کے لوئر کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ سید نشاط کاظمی ایڈوکیٹ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،سید شرافت حسین بخاری ایڈوکیٹ ، سابق جوائنٹ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، سردار بشیر ایڈوکیٹ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ، راحیلہ کوثر ایڈوکیٹ ،اسماء کیانی ایڈوکیٹ اور دیگر احباب بھی موجود تھے ۔مزید یاد رہے ہے کہ کاظمی لاء ایسو سی ایٹس گزشتہ کئی سالوں سے لوئر کورٹ اور ہائی کورٹ کے انٹرویوز میں پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں اور اس دفعہ بھی سید جیاد کاظمی ایڈوکیٹ اور سید رضا حسین شاہ ایڈوکیٹ نے بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے سابقہ روایات کو برقرار رکھا ۔ 

بنیادی تعلیم سب بچوں کا بنیادی حق ہے۔ڈپٹی کمشنر میر پور عدنان خورشید

ڈپٹی کمشنر میر پور عدنان خورشید نے کہا ہے کہ بنیادی تعلیم سب بچوں کا بنیادی حق ہے۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری سکولوں کی عمارتیں تعمیر کروائے۔پلاک کے بچوں کی تعلیم کے لئے سکول کی عمارت سب سے اہم ضرورت ہے۔بشار ت شہید ہائی سکول کی عمارت بہت جلد مکمل ہو گی۔ مجھے تین دن کی مہلت دیں۔اگر تین دن میں کام شروع نہ ہواتو اہل پلاک ہڑتال کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونے چاہیے تھے۔ متاثرہ منگلا ڈیم یہ واحد سکول ہے جو ابھی تک مکمل نہ ہو سکا۔آپکا یقین دلاتا ہوں کہ بہت جلد عمارت مکمل ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار عدنان خورشید نے اہل پلاک کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمارت کی تعمیر میں جو بھی رکاوٹیں ہیں وہ دور کی جائیں گیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور بلڈنگ کے ارباب اختیار کو بھی بلا رکھا تھا۔پلاک کے وفد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری محمود ایڈووکیٹ اور حاجی غلام رسول پلاکوی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر نے ملاقات کی اور سکول کی عمارت کو مکمل کروانے کی درخواست پیش کی۔چودھری محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پچھلے تین سال سے عمارت کا کام بند کر دیا گیا جبکہ فنڈز بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔۔ہمارے بچے تین سال سے سردی گرمی میں بغیر کھڑکیوں اور دروازوں کے تعلیم حاصل کرنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ اپریزنگ کے بعد اگر سکول کسی کرایہ کی عمارت میں بھی شفٹ کیا جاتا تو محکمہ تعلیم کو اس وقت تک لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں ادا کرنے پڑتے۔اگر جلد از جلد کام شروع نہ ہوا اور کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن نہ دی گئی تو سخت احتجاج کریں گے۔ میرپور کوٹلی روڈ بند کر دیں۔وفد میں چودھری محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال ضلع میرپور ،چودھری صابر حسین ،چودھری محمد رفیق ،چودھری محمد یعقوب ،لالہ محمد رزاق ،اسرار احمد ،ماسٹر پرویز ،برکت علی شاد اور حاجی فاروق حسین شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر اہل پلاک کے نمائندہ وفد نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سکول کی عمارت جلد مکمل ہو جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی صحت عامہ مظفرآباد چوہدری مقصود احمد نے پولیومہم مانیٹرنگ کے سلسلہ میں سب ڈوثرن کا دورہ کیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی صحت عامہ مظفرآباد چوہدری مقصود احمد نے پولیومہم مانیٹرنگ کے سلسلہ میں سب ڈوثرن کا دورہ کیا اور پولیوٹیموں کی مانیٹرنگ کرتے ہو ئے سٹاف کی کارکردی کو سراہااور چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹرصحت عامہ مظفرآباد ای پی آئی کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروی لینس میرپور ریاض احمد ،طیب احمد ڈبلیوایچ او میرپور بھی تھے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پروگرام انچارچ ڈاکٹر بشری کی سربراہی میں ای پی آئی نے پچھلے دوسال میں جس طرح اہداف حاصل کرنے کا سلسلہ اپنی پوری محنت اور لگن سے جارہی رہے گا اور پولیوٹیموں کو سختیسے ہدایت دی ہیں کہ کوئی بچہ بھی پولیوقطرے پینے سے محروم نہ رہے سب دوثرن ڈڈیال میں جس طرح سٹاف محنت اور دلچسپی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں عوام علاقہ کے لوگوں کو بھی چاہے کہ وہ ان پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں 

بابا صحافت صوفی بشیراحمد کی وفات پر گہرے دکھ کا ظہار

چوہدری محمد نجیب موٹرکنیالوی آف یوکے نے فون بابا صحافت صوفی بشیراحمد کی وفات پر گہرے دکھ کا ظہار کیا انہوں نے کہا کہ صوفی بشیر ایک نیک انسان تھے جن نے اپنی سازی زندگی غریبوں کی مدد کی اور ان کے کام آتے رہے ان کے بیٹے وقاراحمد بشیر سے افسوس کیا انہوں نے کہ مجھے بڑا دکھ ہو اان کو جنت فردوس میں جگہ عطا کر یں آمین 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button