گوجرخان نواحی قصبہ ڈھوک میجر الٰہی میں موٹر سائیکل کی چوری کے شبہ پر جھگڑا ،چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی قصبہ جند مہلو کی ڈھوک میجر الہی کے رہائشی محمد نصیر ولد محمد اختر نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ رات محمد جاوید ،محمد رشید ،الطاف حسین کے گھر آئے ہوئے تھے اور موٹر سائیکل الطاف کے گھر کے باہر کھڑا کیا تھوڑی دیر بعد باہر آئے کہ موٹر سائیکل موجود نہ تھا موٹر سائیکل کے ٹائروں کے نشان دیکھتے ہوئے میں ،محمد رحیم ،محمد ذہین ،خان بشیر ،محمد رمضان کے گھر کی طرف گئے گھر سے محمد رمضان ،عثمان ،شاہ ،آفریدی ،محمد نثار باہر آئے جن سے موٹر سائیکل بارے پوچھا جس پر ان کے ساتھ توتکرار ہوگئی محمد عثمان گھر سے چھری اٹھا لایا اور محمدرحیم پر چھری کا وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے محمد رحیم کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
Gujar Khan; Mohammad Raheem has been stabbed to death in village Dhok Major Elahi in Jand Mahlu, In a police report it was told that a motorbike belonging to Mohammad Raheem was stolen, as he followed the track of stolen motorbike to the residence Mohammad Usman, he demanded his motorbike back, a argument led to Mohammad Usman stabbing Mohammad Raheem.
Stabbed Mohammad Raheem was taken taken to THQ hospital in Gujar Khan where he sadly passed away. Gujar Khan police have registered murder case as Mohammad Usman who stabbed Mohammad Raheem fled.
مسہ کسوال کو گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرانے اور اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے پر چوہدری محمد عظیم کا شکریہ
تحریک انصاف کے ویلفیئر سیکرٹری راجہ مہتاب حیدر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسہ کسوال کو گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرانے اور اپنا انتخابی وعدہ پورا کرنے پر چوہدری محمد عظیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ذاتی کاوشوں سے اہلیان مسہ کسوال کا گیس فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پوراہونے کے قریب ہے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے نواحی قصبہ مسہ کسوال سے نکلنے والی قدرتی گیس اسلام ودیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے مگر اہلیان علاقہ ابھی تک اس قدرتی نعمت سے محروم تھے سابقہ ادوار میں بھی منتخب ہونے والے نمائندوں نے اہلیان علاقہ کو گیس فراہمی کے سبزباغ دکھا کر ووٹ تو حاصل کئے مگر اپنے وعدہ کو عملی جامعہ نہ پہنایااور منتخب ہونے کے بعد یہاں کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ بھول جاتے رہے مگر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدعظیم نے گزشتہ انتخابات میں یہاں کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اہل علاقہ کو گیس کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اور آج انہوں نے مسہ کسوال میں گیس فراہمی کیلئے سروے کرا کر اپنے انتخابی وعدہ کو عملی شکل دے دی ہے جس پر اہلیان علاقہ ان کے انتہائی مشکور ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ جلد ہی یہاں کے باسیوں کو بھی یہاں سے نکلنے والی قدرتی گیس جیسی سہولت میسر ہوجائے گی
راولپنڈی سے گوجر خان آنے والی مسافر وین جی ٹی روڈ پر بچہ سٹاپ کے قریب الٹ گئی تین خواتین سمیت سات مسافر شدید زخمی
راولپنڈی سے گوجر خان آنے والی مسافر وین جی ٹی روڈ پر بچہ سٹاپ کے قریب الٹ گئی تین خواتین سمیت سات مسافر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے گوجر خان آنے والی تیز رفتار وین جی ٹی روڈ پر بچہ سٹاپ پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے سڑک کے دوسری جانب الٹ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن تین خواتین سمیت سات مسافر زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد دے کر رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ پہنچایا زخمی ہونے والوں میں مسافر وین کا کنڈکٹر آصف حسین بھی شامل ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں منظور حسین ایم رشید نقاش مجتبیٰ نصرت بی بی رقیہ بی بی اور عذرا بی بی شامل ہیں