DailyNewsHeadline

Chakswari; Arnoha villagers left with no alternative but to repair road themselves

چکسواری ,ارنوع کی آ بادی کے نوجوانوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت سڑ ک کی مرمت کا کا م شروع کردیا

 ارنوع کی آ بادی کے نوجوانوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت سڑ ک کی مرمت کا کا م شروع کردیا حکومتی ادارواں کے منہ پرطمانچہ سات سال سے کھنڈرات نما سڑک پر گزرنا محال ہو گیا تھا حکومت آ زاد کشمیر اور حلقہ نمبر دو کی قیادت سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو چلنے کے قابل بنایا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث خود ہی سڑ ک مرمت کرنے پر مجبور ہو ئے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چکسواری کی ملحقہ آباد ارنوع پنیام جس کو پیپلز پارٹی کا گڑ ھ سمجھا جاتا تھاسابق پیپلزکی حکومت نے پنیام سمیت کسی بھی رابطہ سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں تمام رابطہ سڑکیں ٹوٹ کراثار قدیمہ بن گئیں مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی سوا دوسال کاعرصہ ہوچکا ہے مگر ارنوع پنیام کے لوگوں کی کھنڈرات نما سڑ کی تعمیر تو درکنار مرمت تک نہ کیا گیا ارنوع گا ؤ ں کے نو جوانوں چودھری واجد حسین چودھری اسامہ صدیق امجد محمود زبیر احمد کبیر محمود عامر لیاقت پہلوان نفیس احمد شعیب احمد وقار پرویز چودھری اشفاق احمد اور دیگر نے سڑک پر پیچ لگانے شروع کردیئے ہیں ان نو جوانوں نے اپنی مشکلات کو حل کرنے کیلئے جوکام حکومتی اداروں اور مقامی لیڈر شپ کا تھا وہ خود ہی کر دیا جس سے ان لوگوں کو شرم آ نی چا یئے جو اس کے زمہ دار ہیں ۔

Chakswari; The Arnoha villagers in Chakswari were left helpless after asking various previous and current government to repair the local road but nothing happened, so the villagers got together and are repairing the road themselves and paying from their own pocket as well.

چکسواری بازار میں ٹریفک بے ہنگم گاڑیوں کی قطاریں لگنے لگی ٹر یفک پولیس کے اہلکار غائب

چکسواری بازار میں ٹریفک بے ہنگم گاڑیوں کی قطاریں لگنے لگی ٹر یفک پولیس کے اہلکار غائب ٹریفک میں پھنسے لوگ کئی گھنٹے انتظار کرنے لگے تفصیلات کے مطابق چکسواری میں سکول کے اوقات اور بڑی گاڑیوں کی آمد سے ٹریفک جام ہونے لگی ٹریفک پو لیس کے اہلکاروں کو پروٹوکول کیلئے ہر دوسرے دن بلا لیا جاتا ہے جس سے چکسواری بازار کی ٹریفک جام ہورہی ہے بازار کی دونوں اطراف میں کاریں اور چنگ جی رکشے کھڑ ے کردیئے جاتے ہیں نہ ان کے پاس لا ئسنس ہے نہ رجسٹریشن بیچ سڑک کے چنگ جی رکشہ کھڑا کرکے ٹریفک بلاک کردیتے ہیں ایسے ٹریفک قوانین سے نا آشنا اور بدون لائسنس ڈرائیوروں کو کوئی نہیں پوچھتا ٹریفک قوانین کی خلافورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کرے تاکہ یہ لوگ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا مطالبہ 

نئی حکومت نئے ٹیکس نئے پاکستان میں نئی تبدیلی

نئی حکومت نئے ٹیکس نئے پاکستان میں نئی تبدیلی غریب عوام پر مہنگا ئی کی نئی تبدیلی آنے لگی منی بجٹ آنے سے مہنگائی کا طوفان آنے لگا پہلے گیس مہنگا اب بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام مہنگا ئی کا بم برداشت کرنے کو تیار رہیں تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکو مت آ تے ہیں بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پی ٹی آ ئی کی حکومت نے عوام کو مزید مہنگا ئی کا تحفہ دینے کیلئے پہلے گیس منگا کیا جو بارہ سو رووپے میں سیلنڈر ملتا تھا اب انیس سوروپے کا ہو گیا ہے بجلی فی یونٹ چار روپے اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی مو بائل فون اور دیگر کھانے پینے کیاشیاء خوردنوش پر نئے ٹیکس لگا ئے جارہے ہیں جس سے عوام پر مہنگا ئی کا ایک بڑ ا جن آنے والا ہے عوام علاقہ نے حکومت پا کستان سے مطالبہ کیا کہ عوام پر نت نئے ٹیکس لگا کر مزید مشکلات پیدا نہ کی جائیں اس سے تو پرانا پاکستان ہی اچھا تھا۔ 

چک سواری بازار کے دوکاندار ہر سال کڑوڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن انھیں کوئی بھی سہولت میسر نہیں

 انجمن تاجراں چک سواری کے رہنما و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت محمد پہلوان چوھدری نے کہا ہے کہ چک سواری بازار کے دوکاندار ہر سال کڑوڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن انھیں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہے بازار میں خریداری کے لیے آنے والوں کے لیے نہ پارکنگ کا کوئی معقول انتظام ہے اور نہ ہی بازار میں سٹریٹ لائیٹس بھی نہیں لگائی گئی کئی مرتبہ یہ اعلان ہوا کہ بازار میں سٹریٹ لائیٹس لگائی جائیں گئی مگر ممکن نہ ہو سکا بازار میں لیٹرین کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی کافی مشکلات ہیں۔ سابق وزیر اعظم چوھدری عبدالمجید کے دور حکومت میں چک سواری بازار کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت کو قائم ہوئے بھی دو سال ہونے کو ہیں لیکن بازار میں کوئی بہتری نہیں آئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ چک سواری نیو ٹاون میں کالج کے لیے عمارات بنائی گئی تھیں جو کہ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہیں موجودہ حکومت گرلز ہائی سکول کو بواہز ڈگری کالج اور بواہز ڈگری کالج کو نیو ٹاون منتقل کرنا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے اس سے نہ صرف بازار میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو گا بلکہ بچیوں کو محفوظ اور بہتر عمارت میسرہو سکے گی جو کہ مستقبل کی ضروریات کے لیے کافی ہے محمد پہلوان چوہدری نے کہا کہ چکسواری بازارمیں چالیس سال پہلے پانی کے پائپ ڈالے گے جو آج وہ پوسیدہ ہو چکے ہیں ان پائپ کی لائینوں میں گندہ پانیکی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ چکسواری بازار میں سہولیات کا فقدان ہے جس کو حل کرنا اشد ضروری ہے ۔

پنیام کی ایمبولینس مرمت اور ڈرائیورتعینات

مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری کی کاوشیں رنگ لے آئیں بی ایچ یو(BHU)پنیام کی ایمبولینس مرمت اور ڈرائیورتعینات عوام میں خوشی کی لہرعظیم بخش چودھری کوخراج تحسین تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبر۲چکسواری کی یونین کونسل پنیام میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹ(بی ایچ یو) میں گزشتہ 10/15 سال سے ایمبولینس خراب اورگیراج میں کھڑی زنگ آلودہوچکی تھی ۔چندہفتہ قبل پنیام کے نمائندہ وفدنے عظیم بخش چودھری سے ملاقات کی اوربی ایچ یوپنیام خراب ایمبولینس دیگرمسائل سے آگاہ کیاتھا۔عظیم بخش چودھری نے بی ایچ یو(BHU)پنیام کے مسائل ڈاکٹرمحمدنجیب نقی وزیرصحت اورمحکمہ صحت عامہ کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لائے ۔محکمہ صحت عامہ نے بی ایچ یوپنیام کی ایمبولینس مرمت کرادی ہے جبکہ ایمبولینس ڈرائیوربھی تعینات کردیاگیاہے ۔پنیام کے عوامی حلقوں نے چودھری عظیم بخش چودھری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کررہی ہے ۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیر،ڈاکٹرمحمدنجیب نقی وزیرصحت، ڈاکٹرارشدریجنل ڈائریکٹرایم این سی ایچ اوردیگرحکام کے شکرگزارہیں

چکسواری میں مجلس عزااورماتمی جلوس کے موقع پرسخت حفاظتی اقدامات کیے گئے

چکسواری میں مجلس عزااورماتمی جلوس کے موقع پرسخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ۔چودھری ساجداسلم اسسٹنٹ کمشنرمیرپور،سردارغالب حسین ڈی ایس پی ڈڈیال ، راجہ آصف منیرنائب تحصیلداراسلام گڑھ نے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کی ۔چکسواری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔پولیس تھانہ نیوسٹی کے ایس ایچ اوعرفان بھٹی،پولیس ،راجہ امتیازشوکت جملہ سٹاف کے ساتھ چکسواری میں فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ اوراجہ جاویدالرحمن،افسردوئم راجہ شاہ نواز خاصے متحرک اورجلوس کے ساتھ رہے ۔چکسواری میں کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیں ہوا۔امام بارگاہ قصرموسیٰ کاظم برنالہ سادات چکسواری سے ذوالجناح علم شبیہ کاجلوس برآمدہواجوپنیام روڈ سے گزرکالج گراؤنڈ پہنچا۔کالج گراؤنڈ میں مجلس کے بعدعزاداروں نے ماتم اورزنجیرزنی کی۔جلوس مقررہ راستے سے گزرتاہواامام بارگاہ پہنچ کراختتام پذیرہوا ۔

عبدالبشیرچودھری کوصدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری تعینات ہونے پر مبار کباد

آزادکشمیرسکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنمااللہ دتہ بسمل اورسابق نائب صدر آزادکشمیرسکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور راجہ محمدافسر نے گزشتہ روزچکسواری جاکرعبدالبشیرچودھری کوصدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری تعینات ہونے پردلی مبار کبادپیش کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ عبدالبشیرچودھری باصلاحیت اور تجربہ کارصدرمعلم ہیں اپنی تمام ترصلاحیتیں اوراپناوسیع تجربہ بروئے کارلائیں گے اورنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے افسران کی توقعات پرپوراترنے میں کامیاب ہوں گے 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button