مثالی استاد آفیسراوراساتذہ کے پسندیدہ رہنماخضراقبا ل چودھری, تحریر:حافظ شہریاربسمل
مثالی استاد آفیسراوراساتذہ کے پسندیدہ رہنماخضراقبا ل چودھری
تحریر:حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چکسواری
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتاہے چمن میں د یدہ ورپیدا
خالق ارض وسمانے اس دنیامیں بے شمار انسانوں کوپیدافرمایااللہ تعالی نے اپنے بعض بندوں کواعلی اوصاف اوربہترین صلاحتیوں سے نوازا اورانہیں ایسی عزت وتوقیر بخشی جس پرخالق کائنات کی مخلوق رشک اورفخر کرتی ہے مرحوم خضراقبا ل چودھری سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری سکولزضلع میرپور وسابق مرکزی صدر ومرکزی سیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکول آفیسرز کونسل آزادکشمیر آزادکشمیر ھیڈماسٹرز اینڈسیکنڈری سکول آفیسرزایسوسی ایشن وآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کاشمار ایسی نامور شخصیات میں ہوتاہے جن کوہردل عزیز مقبول عام وخاص اورمحبوب شخصیات کہاجاتاہے اسلام گڑھ کے نواحی علاقے لکھورہ کے ایک غریب خاندان میں1951 ء میں آنکھ کھولنے والے اس چشم وچراغ نے اپنے خاندان کانام روشن کرنے کے لئے جوجہدمسلسل کی اورآزادکشمیر بھرمیں شہرت پائی آزادکشمیر بھرمیں مثالی استاد مثالی آفیسراوراساتذ ہ کے ہردل عزیز اورمحبوب راہنماکی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے مرحوم کی اچانک موت سے محکمہ تعلیم آزادکشمیرایک قابل ذہین خدا داد صلاحیتوں کے مالک آفیسر اوراساتذہ ایک محبوب ہمدرد غمگسار مخلص باصلاحیت راہنماسے محروم ہوگئے مرحوم کی موت اساتذہ کے لئے ایک بہت بڑاصدمہ اورمحکمہ تعلیم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے مرحوم کی موت سے پیداہونے والاخلاء مدتوں پرنہ ہوگاان کی بطور استاد آفیسر اوراساتذ ہ کے رہنما کی حیثیت سے شاندار خدمات مدتوں یادرکھی جائیں گی 1967 ء میں میٹرک کاامتحان پاس کرکے 1968 ء میں بطور پرائمری مدرس ملک وقوم کے لئے خدمات کی شروعات کرنے والے خضراقبا ل چودھری نے ایم اے تک تعلیم حاصل کرنے اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپورکے منصب پرفائز ہونے تک جوانتھک محنت کی اوراس کی تفصیل اوران کے حالات زندگی ان کی شخصیت کے بارے میں تحریرہذا نذرقارئین ہے مرحوم خضراقبال چودھری کے والدمحترم محمدلطیف نے فوج کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعدمعماری کاپیشہ اپنایاجاٹ قبیلے کی شاخ جڑول سے تعلق رکھنے والے چشم وچراغ نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں لکھورہ کے نواحی تعلیمی ادارے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھلہ سے حاصل کی 1962 ء میں پانچویں جماعت کاامتحان امتیازی نمبرو ں کے ساتھ پاس کرنے کے بعدگورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میرپور کے باقاعدہ طالب علم کی حیثیت سے میڑک اامتحان فسٹ ڈویژن میں پاس کرلیاگھرکے معاشی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے ان دنوں اسلام گڑھ کے زیادہ ترتعلیم یافتہ لوگ محکمہ تعلیم سے وابستہ تھے پیشہ معلمی اپنانے کے حوالے سے مرحوم کہاکرتے تھے کہ دووجوہات کی بناء پرانہوں نے پیشہ معلمی اپنایاایک جہالت کے خاتمہ اوردوسر ا اس دور کی آمریت کے خلاف جہاد کے لئے محکمہ تعلیم کاانتخاب کیاتنظیم اساتذہ وجود میں آرہی تھی اساتذہ کوطرح طرح کی مشکلات د رپیش تھیں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تنظیمی خدمات کاآغاز کیاگورنمنٹ مڈل سکول جٹی ڈھیری میں1968 ء میں پرائمری مدرس بھرتی ہوئے تعلیم کاسلسلہ پرائیویٹ طورپرجاری رکھاجونےئرڈرائنگ ٹیچربھی رہے مڈل سکو ل سہنسہ مڈل سکول جٹی ڈھیری میں جونےئرمدرس کی حیثیت سے فرائض انجام دیے خضراقبال چودھری 1974 ء میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں بطور جونےئرمدرس تعینات ہوئے اور1975 ء میں سینئرمدرس ترقیاب ہوئے اور1987 ء تک گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں فرائض انجام دیتے رہے چکسواری میں تعیناتی کے دوران شاندار تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا یہ وہ زمانہ تھاجب ان کی تدریس اورتنظیمی سرگرمیاں عرو ج پرتھیں مسلسل جدوجہدانتھک محنت جانفشانی ان کانصب العین تھاچکسواری کے اساتذہ اوراورسول سوسائٹی نے ان کی بھرپور پذیرائی کی مرحوم چکسواری کواپناگھرکہتے تھے انہوں نے بطورمدرس اوراساتذہ کے راہنماکی حیثیت سے بڑی شہرت پائی تنظیم( آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن )کے مختلف عہدوں پرفائز رہے جہاں اساتذہ کے مسائل کے حل میں سرگرم رہے وہاں اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کبھی بھی غفلت نہ کی اپنی کلاسیں باقاعدگی سے لیتے اوراس کے بعدتنظیمی دورے پرروانہ ہوتے دوردراز کے علاقوں کادورہ مکمل کرنے بعدبھی کلاس بروقت لیتے تھے ناممکن کالفظ ان کی ڈکشنری میں نہ تھاوہ مشکل سے مشکل کام کاحل بڑی فہم وفراست سے ڈھونڈلیتے تھے انہوں نے 1985-86ء میں تنظیم اساتذہ سے علٰیحد گی اختیارکرلی اورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کی بنیادرکھی اس کے مرکزی صدر منتخب ہوئے خضراقبا ل چودھری 1987ء میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجدھانی کے صدر معلم تعینات ہوئے اور20سال تک ا س عہدے پرفائز رہے علاقہ راجدھانی کے سیاسی وسماجی عمائدین عوام اوراساتذہ ان کی صلاحیتوں کے معترف تھے ہائی سکول راجدھانی کے شاندارنتائج اورطلبہ کی تعلیمی بورڈ میرپور میں ثانوی امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کرنے کے اعزازات ان کی اعلی انتظامی صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے ان کے سینکڑوں شاگرد آج ڈاکٹرآرمی آفیسر اوراساتذہ کی حیثیت سے ملک وقوم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں خضراقبال چودھری گورنمنٹ ہائی سکول راجدھانی کاصدر معلم تعینات ہونے کے بعدآزادکشمیر ھیڈماسٹرزاینڈسیکنڈری سکول آفیسرزایسوسی ایشن سے وابستہ ہوگئے وہ1980 ء میںآفیسرزایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور2004 ء میں مرکزی صدر منتخب ہوئے خضراقبا ل چودھری 2007 ء میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز ضلع میرپور کے کلیدی عہدے پرمتمکن ہوئے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گراں قدر خدمات انجام دیں 2009 ء میں خضراقبا ل چودھری سردار عبدالشکورصدیقی سیداکرم شاہین سمیت دیگرآفیسرزایسوسی ایشن کے سرکردہ راہنماؤں کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت 5مئی2009 ء کے کنونشن کے نتیجے میں اتحادواتفاق کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس 14مئی کے متفقہ فیصلے کے تحت 10اکتوبر2009 ء کوالیکشن کرانے کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی چھ رکنی آفیسرزکونسل کے پہلے چےئرمین خضراقبال چودھری تھے خضراقبا ل چودھری کے بعدسردار عبدالشکور صدیقی کونسل کے چےئرمین مقررہوئے سیداکرم شاہین راجہ روشن جوہرسیدبشیربخاری اورچودھری محمدصدیق کونسل کے ممبران تھے چودھری محمدصدیق کونسل کے رابطہ سیکرٹری مقرر کیے گئے خضراقبا ل چودھری نے اتحاد واتفاق کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنے پرسردار مشتاق احمدخان راولاکوٹ چودھری خورشیداحمداورچودھری محمدصدیق سے دلی اظہارتشکرکیا خضراقبا ل چودھری نے آفیسر زکونسل آزادکشمیر کاچےئرمین منتخب ہونے پراپنے عزم کااظہار کیاکہ ہمیشہ کی طرح اجتماعی مفادات کاتحفظ کریں گے محکمہ تعلیم میں انصاف میرٹ پرسربراہان ادارہ جات کی تعیناتی معیار تعلیم کی بہتر ی کے لئے کوشش کریں گے خضراقبا ل چودھرینے آفیسر زکونسل آزادکشمیر کے چےئرمین کی حیثیت سے کلیدی اورمخلصانہ تنظیمی کردار اداکیاانہوں نے سکول آفیسران کی آسامی گریڈاٹھارہ میں اپ گریڈکرانے اورچارج الاؤنس کی عصری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرانے کے لئے مخلصانہ مساعی جاری رکھیں خضراقبا ل چودھری27ستمبر2009 ء بروزاتوار بوقت 2;15دن چکسواری میں اساتذہ کے ایک اہم اجلاس میں شریک تھے اچانک دل کادورہ پڑاجوجان لیواثابت ہوااجلاس میں شریک اساتذہ حاجی چودھری تاسب حسین صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسوار ی حاجی اخلا ق احمددانش سینئرمدرس راجہ شہباز خان اورچودھری محمدیعقوب نے ان کی جان بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کی فوری طورپرانہیں اسپتال لے گئے مگروہ اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے ہی میں دم توڑگئے ان کی موت کی خبرآنافاناپورے آزادکشمیر میں پھیل گئی آزادکشمیر بھرکی فضاسوگوار ہوگئی 28 ستمبرکومیرپور ڈویژن میں عام تعطیل کااعلان کیاگیاایک روزہ سوگ منایاگیا 28 ستمبرکوکوگورنمنٹ ڈگری کالج اسلام گڑھ کے گراؤنڈمیں مرحوم کی نماز جنازہ اداکی گئی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدرچودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعطم آزادکشمیرکیپٹن (ر ) محمدسرفراز خان سابق وزیر حکومت محمدنذیرانقلابی سابق امیدوار اسمبلی چودھری رخسار احمدسابق وزیرمال آزادکشمیر سرداربہادر خان عبداللہ سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر سردارعبدالشکور صدیقی ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز ڈویژن پونچھ سیداکرم شاہین سیدنذیر حسین شا ہ گیلانی راجہ علی شان راہنماؤں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی محکمہ تعلیم اورتنظیم آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن اورآزادکشمیر ھیڈماسٹرزاینڈسیکنڈری سکول آٖفیسرزایسوسی ایشن اوراساتذہ کے لئے شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاآزادکشمیر بھرکے تعلیمی ادارون کئی روز تک قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات کاسلسلہ جاری رہا چکسواری پریس کلب چکسواری میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعائیہ تقریب منعقدہوئی تعلیمی اداروں میں مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقدہوئے جن میں مرحوم کی ان کی شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیامرحوم کی 9برسی 27ستمبر2018ء کوچکسواری میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی برسی کی تقریب کااہتمام سابق اے ای اوحاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی (چکسواری ) کریں گے جس میں مرحوم کے عزیز واقارب دوست واحباب اوراساتذہ راہنمااوراساتذ ہ بھرپور شرکت کریں گے