جاتلی ،دولتالہ اور اس کے گردونواح کے سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلم گاڑیوں کے کرایے دینے کے باوجود چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور زندگیوں کو خطرات لا حق وارڈن پولیس ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں والدین کا نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے جاتلی ،دولتالہ اور گردو نواح کے سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلم پڑھنے کے لیے روازنہ دور دراز کے علاقوں سے گاڑیوں پر سفر کرکے آتے ہیں ان سے گاڑیوں کے ڈرائیور کرایہ پورا لینے کے باوجود ان کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھا دیتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کو سکول بھیجنے والی گاڑیوں کو کرایہ پورا اس لیے دیتے ہیں کہ ہمارے بچے باآ سانی سفر کر سکیں لیکن اس کے باوجود بچوں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے کے ساتھ ساتھ پائیدانوں کے ساتھ لٹکا دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں طالبعلموں کا گاڑیوں کی چھتوں سے گر کرزخمی ہونے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وارڈن پولیس ڈیوٹی پرمامورہونے کے باوجودقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاراوئی سے گریز کرتی ہے والدین نے پولیس کے اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شہری آبادی کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
شہری آبادی کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں صفائی ستھرائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے شکایات پر فوری ایکشن ہوتا ہے شہریوں کو درپیش مسائل کا مکمل خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے شہریوں سے جو وعدے کئے ان کو مرحلہ وار پورا کررہاہوں شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کے نظام کو بھی خاصا بہتر کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی خود کرتا ہوں اور شکایات پر فوری ایکشن بھی لیا جاتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گلی محلوں کے مسائل اور مشکلات کیلئے مجھ سے ہروقت رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ تمام مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا شاہد صراف نے مزید کہا کہ مجھ پر عوام نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے دیانتداری کے ساتھ نبھاؤں گا اور اپنے شہر کو مثالی بنا کر دم لونگا
گوجرخان کے کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر میں معذور اور ضعیف العمر افراد کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے
کسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا مختار نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گوجرخان کے کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر میں معذور اور ضعیف العمر افراد کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے اعلیٰ حکام اس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کمپیوٹر سنٹر میں زمینوں کے حوالہ سے آنے والے ضعیف العمراورمعذور افراد جو زیادہ دیر تک ایسی صورتحال کا سامنا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے کمپیوٹر سنٹر میں ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے جو ان افراد کے معاملات کو فوری حل کرے
خارش زدہ کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں
بلدیہ گوجرخان آوارہ اور خارش زدہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری مہم کا آغاز کرے خارش زدہ کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کے کاٹے کے بھی خطرات ہر وقت منڈلاتے رہتے ہیں شہریوں نے بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کرے
میاں محمد نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کیا
مسلم لیگی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ میاں محمد نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کیا اور ملک کو ترقی یافتہ ب نانے کیلئے ایسے منصوبے دیے جس سے ملکی ترقی میں اضافہ ہوا آج بھی عوام ان کے دور اقتدار میں دیے گئے منصوبوں سے مستفید ہور ہی ہے اور ان کے دور حکومت کو یاد رکھے ہوئے ہے عوام جانتے ہیں کہ ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے کس نے کردار ادا کیا اور کون ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا