DailyNewsKahuta

AJK Protestors arrive in Kahuta on their way to Islamabad

پی ٹی آئی نکیال آزاد کشمیر کا 17ستمبر کو پیدل چلنے والا احتساب مارچ کہوٹہ پہنچ گیا

پی ٹی آئی نکیال آزاد کشمیر کا 17ستمبر کو پیدل چلنے والا احتساب مارچ کہوٹہ پہنچ گیا ۔کچھ گھنٹے ریسٹ کر نے کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ۔کہوٹہ پہنچنے پر راجہ خورشید اور راجہ الطاف حسین نے استقبال کیا ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر حکومت کی طرف سے کی جانے کریشن کا احتساب کریں ۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نکیال آزاد کشمیر کا قافلہ جو 17ستمبرکو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا جو کل 25ستمبر کو کہوٹہ پہنچا جہاں ان کا استقبال راجہ خورشید اور راجہ الطاف حسین نے کیا احتساب مارچ کی قیادت کر نے والے قائد سردار نعیم آرزو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27اگست کو عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی جس پر مسلم لیگ ن فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہمارے 6کارکن زخمی ہو گے اور86کارکنوں پر ایف آئی آر درج کی گئی آزاد کشمیر نے ریاست کے اندر یاست بنا رکھی ہے اور جو بھی اس کے خلاف آواز بلند کرئے اس کے ساتھ انتقامی کاروائی کی جاتی ہے انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ان کا احتساب کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بعد ازاں قافلہ پاریلمنٹ کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گیا ۔

عوامی شکائت پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کا یوسی سموٹ کا دورہ۔تمام سرکاری اداروں کا ہنگامی دورہ کیا

عوامی شکائت پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کا یوسی سموٹ کا دورہ۔تمام سرکاری اداروں کا ہنگامی دورہ کیا ۔عوام کے مسائل حل کر نے کی ہدایت۔ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اُس پر پورا اترونگا علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں تمام فیصلے عوام علاقہ کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر کریں گے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے ہمراہ چوہدری شہر یار طارق ،راجہ ناصر کیانی ، انجینئر راجہ بلال ، راجہ عمران مینوں اور چوہدری اسد کے عوامی شکائیا ت پر یوسی سموٹ کے سرکاری دفاتر کا دورہ کیا اور ان کو عوام کو سہولیات دینے کا کہا انہوں نے کہا آپ جو تنخواہ لیتے ہیں وہ عوام ٹیکسوں سے دی رقم میں سے لیتے ہیں سر کار نے آپ کو نوکری اس لیے دی ہے کہ آپ عوام کے مسائل حل کریں ان کو سہولیات دیں ۔ اس موقع پر موجود تمام اہلیان علاقہ نے خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔

سابق پرنسپل نثار علی راجہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل

سابق پرنسپل نثار علی راجہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل ۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق آئیڈیل پبلک سکول چوآخالصہ کے پرنسپل نثار علی راجہ جو گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا اہتمام ان کی رہائش گاہ ڈھوک بنگیال میں کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور، راجہ ناصر کیانی ، انجینئر راجہ بلال ، راجہ عمران مینوں اور چوہدری اسداور دیگر اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔ا س موقع پر ممتاز عالم دین جامع انوار القرآن کے مہتمم مولانا محمد سلیمان نقشبندی نے خصوصی خطا ب کیا اور قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت کے بارے میں بھی بیان کیا ۔ آخر میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور، راجہ ناصر کیانی ، انجینئر راجہ بلال ، راجہ عمران مینوں اور چوہدری اسداور دیگر اہلیان علاقہ نے مر حوم کے بیٹے وقار علی ، ان کے کزن راجہ عبد الطیف ،حاجی عبد الغفور ، چوہدری خالد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

سجادہ نشین ساہیں محبوب حسین کی وفات پر ان کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت

سجادہ نشین ساہیں محبوب حسین کی وفات پر ان کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت۔ صاحبزادہ محمد سلیم،صاحبزادہ محمد طاہر، صاحبزادہ زاہد ، صاحبزادہ شاہد کے والد محترم اور پوٹھوار ٹریسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کے سسردربارہ عالیہ نادردین چشتی کے ساجدہ نشین ساہیں محبوب صابری گذشتہ روز وفات پا گے تھے مرحوم کے لواحقین سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پاکستان مسلمم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وقار جنجوعہ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر ایکشن کلر چوک میں سڑک کے درمیان گھڑا ایم سی کہوٹہ نے ٹھیک کر دیا

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر ایکشن کلر چوک میں سڑک کے درمیان گھڑا ایم سی کہوٹہ نے ٹھیک کر دیا ۔ ٹرانسپورٹروں ، تاجروں اور عوام کی طرف سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلر چوک میں سڑک کے عین وسط ایک گھڑا جو کئی ماہ سے کھلا ہوا تھا جس کی وجہ سے متعدد ایکسیڈنٹ ہو چکے تھے ۔کئی بزرگ اس میں گر چکے تھے اور اسی گھڑے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہتی تھی گذشتہ دنوں عوام کی شکائت پر پوٹھوار ڈاٹ کوم میں خبر شائع کی جس پر ایم سی انتظامیہ کی توجہ اس طرف ہوئی اور گذشتہ روز قبل اس پر لوہے کا جھنگلا رکھ کر بند کر دیا گیا ۔ ٹرانسپورٹروں ، تاجروں اور عوام نے ایم سی کہوٹہ انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button