
سوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ و کلر سیداں اشرف شمسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے فرض شناس ایماندار اور محنتی سوشل ویلفیئر آفیسر اشرف شمسی نے اپنے فرائض ہمیشہ دیانت داری ، ایمانداری بطریقہ احسن طریقے ادا کیئے مرحوم کی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں ۔ نماز جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران ڈائریکٹر راولپنڈی اسلم مہترا سیاسی وسماجی شخصیات ،سوشل ورکروں ، بلدیاتی نمائندوں اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق سوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ و کلرسیداں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ ان کے آبا ئی قبرستان ادا کر دی گئی ۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ اشرف شمسی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خد مت کے لیئے کام کیا ۔ اور عملی طور پر اپنے فرائض فر ض شناسی سے ادا کیئے ۔ دریں اثنا سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے بھی مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی ۔ اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔