DailyNews

Shuda e Karbala conference held at Faizan Masjid , Dhok capt M Saleem, Boha

شہدائے کربلاکی یادمیں مسجدفیضان مدینہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم بوعہ میں منعقدہ محفل پاک

علامہ محفوظ احمدنقشبندی خطیب اعظم راولپندْی اور علامہ ظفیرسلطانی خطیب اعظم جاتلاں نے کہاہے کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں فرمایاتھاکہ حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کواس لیے شہیدکردیاگیاتھاکہ انہوں نے باطل کے آگے حق کاپرچم نگوں نہ ہونے دیاپوری انسانیت کے لئے سبق چھوڑاکہ اگرحق کی خاطراپنے کنبے سمیت سربھی دیناپڑے تودریغ نہ کرناداستان شہدائے کربلاسرفرازی اورسربلندی کی داستان ہے امام حسین علیہ السلام اوران کے جان نثاروں ساتھیوں نے تین دن کی بھوک پیاس میں شجاعت بہادری جانفروشی اورصبراستقامت کی وہ عظیم داستا ن ر قم کی جس کی مثال نہ پہلے تھی نہ اب ہوسکے گی اورنہ مستقبل میں ہوگی اسلام دشمن قوتو ں نے اسلا م کالبادہ اوڑہ کراسلام کوختم کرنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کیے یزیدنے امام حسین علیہ السلام سے بیعت لیناچاہی توآپ نے انکارکردیاآپ نے ظلم کے آگے سرجھکانے کے بجائے اسے کٹواناقبول کرلیامگرگمراہ لوگوں کی اطاعت قبول نہ کی سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اورآپ کے جان نثاراپنی شہادت کے بعدبھی زندہ ہیں اوریزیداوراس کے پیروکاراپنے کردار کے حوالے سے اپنی زندگی میں بھی مردہ تھے اورہمیشہ کے لئے مردہ رہیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہارشہدائے کربلاکی یادمیں مسجدفیضان مدینہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم بوعہ میں منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے حافظ محمدمر تضی اعجازی نے پہلی نشست اور قاری حافظ محمدزمان سلطانی خطیب اعظم ڈڈیال نے دوسری نشست میں نقابت کے فرائض انجام دیے محفل کااہتمام حافظ مرتضی اعجازی احسان اعظم اوران کے خاندان نے کیاتھامحفل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری محمدمحمودامام مسجدفیضان مدینہ نے پہلی نشست اورقاری محمدراحیل ڈڈیال نے دوسری نشست میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی مقامی اورمہمان نعت خوانوں نے ہدیہ نعت اورشہدائے کربلاکومنظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں سید مبشرسلیمان قادری حافظ محمدطاہراسلم خادم حسین احمداسرار ناصر اقبال محمدالیاس عطاری حافظ محمدجہانگیرحافظ شفاقت حسین محمدآفاق اور عبدالمنان شامل تھے علامہ محفوظ احمدنقشبندی اورعلامہ ظفیرسلطانی نے کہاکہ اہل بیت سے محبت ہم پرفرض ہے نبی کریم کے قرابت داروں سے محبت ہم پرفرض ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماراتعلق سواد اعظم جماعت اہلسنت سے ہے ہم اہل بیت سے محبت کرتے ہیں ہم شہدائے کربلاکوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کی دینی تعلیم پربھرپور توجہ دینی چاہے انہیں پکانمازی بناناہوگاحضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے ناناکے دین کی نماز کوبچانے کے لئے میدان کربلامیں اپنی جان کانذرانہ پیش کیااورحق وباطل کے معرکہ میں بھی نماز اداکی اورایساسجدہ کیاکہ جس کی مثال نہ پہلے تھی نہ اب ہوسکے گی اورنہ مستقبل میں ہوگی میدان کربلامیں نماز کے لئے تلوار رک گئی ہمیں خود اوراپنے بچوں کونماز باقاعدگی کے ساتھ اداکرنے کاپابندبناناہوگاہمیں اپنی نسلوں کے اندر اہل بیت سے محبت پیداکرناہوگی محفل میں مولانااحمدرضاچشتی خطیب جامع مسجدغوثیہ میلاد نگردھمیال کیپٹن (ر) محمدرشید اللہ دتہ بسمل حافظ شہریاربسمل ٹھیکیدار محمدداودخان احمدفراز احمدابصار محمدشبیرپہلوان محمدتاسب محمدفیض چودھری محمدموسی خالدمحمود حمزہ خالد اوردیگرنے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 

لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے جس جس جگہ سے سڑک بہہ گئی ہے اسکی مرمتی جلد شروع

ڈائریکٹر ورکس منگلا دیم ہاوسنگ اتھارٹی چودھری انعام نے کہا ہے کہ نیو ٹاون چک سواری کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بہترین یلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے جس جس جگہ سے سڑک بہہ گئی ہے اسکی مرمتی جلد شروع کی جا رہی ہے ایم ڈی یچ اے میں متاثرین منگلا ڈیم آئیں اور اپنے مسائل کی طرف ہماری توجہ دلائیں ہم انشاٗ اللہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے پوری کوشش کریں گے وزیر امور منگلا ڈیم چوھدری محمد سعید اور ڈجی ایم ڈی اے کی پوری کوشش ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری ریسٹ ہاوس صحافیوں اور نیو ٹاون کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے سینٹرل کوارڈنیٹر راجہ شجاعت علی، سابق صدر چک سواری پریس کلب افراز محمود راجہ، نائب صدر چک سواری پر یس کلب غلام فرید راجہ، چوھدری آفتاب فیض پوری، راجہ غصنفر علی، چوھدری کالا خان، میاں ساجد ایس ڈی او اور اوورسیز شاید گورسی بھی موجود تھے چوھدری انعام نے کہا کہ انشاٗ اللہ آنے والے چند دنوں میں آپ مسائل کے حل کی طرف سے نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے ہم لوگ آ پ میں سے ہی ہیں آپ کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے۔ 

خواجہ ایاز حسین کی عیادت

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈ یشنل سیکرٹری اطلاعات چوھدری عظیم بخش نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حلقہ دو چک سواری کے رہنما اور انجمن تاجراں کے نائب صدر خواجہ ایاز حسین کی انکے گھر جا کر عیادت کی اور انکی جلد سحت یابی کے لیے دعا کی خواجہ ایاز حسین کافی عرصہ سے بیمار ہیں اور گھر میں ہی ہیں انھوں نے خواجہ ایاز حسین کی مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ خواجہ ایاز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) چک سواری کے لیے انکی گراں قدر خدمات ہیں اس موقعہ پر سابق صدر چک سواری پر یس کلب افراز محمود راجہ بھی انکے ہمراہ تھے۔

دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے محکمہ برقیات کے ہیڈلائن مین عبدالحمیدانصاری کے بیٹے محسن علی ملازمت کے لیے دربدرکی ٹھوکریں

دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے محکمہ برقیات کے ہیڈلائن مین عبدالحمیدانصاری کے بیٹے محسن علی ملازمت کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورمحسن علی نے ملازمت کے لیے ارباب اقتداراورارباب اختیارکومتعدددرخواستیں دیں مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی محسن علی کی محکمہ برقیات میں ملازمت دینے کی اپیل محسن علی نے چکسواری میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے والدمحترم عبدالحمیدانصاری محکمہ برقیات میں ہیڈلائن مین تھے ۔ پندرہ سال قبل (18اکتوبر2003 ؁ء ) میرے والدمحترم عبدالحمیدانصاری دوران ڈیوٹی تلواڑہ (چکسواری) کے قریب بجلی کاکرنٹ لگنے سے شہیدہوئے ۔میرے والدمحتر م عبدالحمیدانصاری خاندان کے واحدکفیل تھے ۔ بیوہ پانچ بچے سوگوارچھوڑے تھے۔اس وقت میری عمر9سال تھی ۔میری والدہ ماجدہ نے مشکل حالات میں ہماری کفالت کی ۔انھوں نے کہاکہ میں بے روزگارہوں اورمحکمہ برقیات میں ملازمت کاخواہشمندہوں ۔میرے والدمحترم عبدالحمیدانصاری نے ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ محکمہ برقیات میں ملازمت میراحق ہے ۔میں نے ملازمت کے لیے ارباب اقتداراورارباب اختیارکومتعدددرخواستیں دیں مگرکوئی شنوائی نہ ہوئی۔میرے خاندان کی آمدن کاکوئی ذریعہ نہیں۔ میں شادی شدہ ہوں اورایک بچہ بھی ہے ۔میں اپنی بیوی بچے سمیت والدہ ماجدہ اوربہن بھائیوں کاواحدکفیل ہوں ۔ میرے بہن بھائی زیرتعلیم ہیں۔ ملازمت روزگارنہ ہونے کی وجہ سے بڑے مشکل حالات میں زندگی بسرکررہے ہیں ۔ میں میڈیاکے ذریعہ وزیراعظم آزادکشمیر، وزیربرقیات اورچیف سیکرٹری آزادکشمیرسے اپیل کرتاہوں کہ مجھے محکمہ برقیات میں ملازمت دی جائے ۔

بشارت نجابت اور شعیب نجابت کو رشتہ ازداج میں منسلک ہونے پر ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

حلقہ چکسواری کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خالد محمود نے اپنی رہائش گاہ ایسر کے مقام پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ چکسواری محمد عجائب حسین کے فرزند ارجمند اسد عجائب اور یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) بوعہ کی معروف شخصیت راجہ نجابت حسین کے فرزندان بشارت نجابت اور شعیب نجابت کو رشتہ ازداج میں منسلک ہونے پر ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا عشائیہ میں سابق مہر لیڈز برطانیہ چوہدری اقبال ،ماسٹر محمد اکرم،محمد عارف،منیر حسین ،نمبردار محمد عارف ،حاجی الطاف حسین ،چیئرمین واجد سہگل ،محمد اقبال ،عبدالرزاق،اظہر محمود ،سعید محمود ،بشارت حسین ،چوہدری طارق محمود،رفاقت نجابت،شفاقت نجابت،احسن عجائب، محمد رمضان،حاجی مطلوب حسین ،منور حسین ،محمد منشاء اور دیگر نے شرکت کی عشائیہ میں دولہابشارت نجابت ،شعیب نجابت اور اسد عجائب نے کیک بھی کاٹا پرتکلف عشائیہ دینے پر راجہ نجابت حسین اور محمد عجائب حسین نے راجہ خالد محمود کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button