غازیوں ، شہیدوں کی سرزمین کہوٹہ کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا ۔وانا میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے فوجی جوان نسیم اختر شہید ہو گیا ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ میں سپر د خاک کر دیا ۔ نمازے جنازہ میں MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔فوج کے اعلیٰ افسران نے قبر پر صدر ، وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سپہ سالار کی طرف سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھاہیں ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ کے رہائشی سخی محمد کا جوانسالہ بیٹا جو پاک فوج میں ملازم تھا گذشتہ روز قبل وانا شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا جس کی نمازے جنازہ گذشتہ رات8بجے اس کے آبائی گاؤں کھڈیوٹ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان، چیئر مین مونسپل کمیٹی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء،ممبران پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ،ارسلان کیانی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔
Kahuta; Naseem Ahmed Shaheed was given full military owner at his namaz e janaza in village Khadyot. Shaheed Naseem Ahmed was killed in a firing by terrorist in Wana region. Large number of public along with social and public personalities were present at the namaz e janaza.
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج ۔ نوجوان سیاسی شخصیت راجہ احسان الحق کا محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے از معاملے پی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل نڑھ کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ احسان الحق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یوسی نڑھ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے سر عام منشیات فروخت کی جا رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت اقدام کی ضرورت ہے نڑھ مری کی طرع ایک سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کر رہا ہے مگر یہاں پر منشیات فروشی جیسے دھندے کی وجہ سے سخت پر شانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ نڑھ کہوٹہ سے تقریبا30کلومیٹر کی دوری پر ہے جہاں سرعام منشیات فروشی کاکام ہو رہا ہے اگر اس کی روک تھام ناں کی گئی تو آنے والے نوجوان نسل تباہ ہو جا ئے گئی انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی او ، سی پی او اور ڈی ایس پی کہوٹہ سے اپیل کی ہے کہ نڑھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا ئے ۔
ایم این اے صداقت عباسی کی نائب صدر کہوٹہ سردار مظہر اقبال کی رہائش گاہ پر آمد
ایم این اے صداقت عباسی کی نائب صدر کہوٹہ سردار مظہر اقبال کی رہائش گاہ پر آمد ،اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ کامرس کالج کے وفد سے ملاقات کی ۔وفد نے یاسر ریاض قادری کی قیادت میں کالج کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ایم این اے نے کامرس کالج کی بلڈنگ کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کراتے ہوئے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جس پر وفد نے انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سینئر رہنما پی ٹی آئی طارق محمود مرتضیٰ،تحصیل صد ر راجہ خورشید احمد ستی،جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین،ذولفقار کیانی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر عہدیدارن اور کارکنان بھی موجود تھے۔
معروف سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی سوشل آفیسر اشرف علی شمسی وفات پا گے
معروف سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بڑھے بھائی سوشل آفیسر اشرف علی شمسی وفات پا گے۔نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ۔مرحوم اشرف علی شمسی کی نمازے جنازہ مہاجرین قبرستان کہوٹہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میںMPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر آف مٹور ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،دربار عالیہ قصور شریف کے خلیفہ حاجی صاحب ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدو س عباسی آف منیند شریف ، خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی ،ممتاز عالم دین مولاناحافظ ظہور احمد نقیبی ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،سینئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،ن لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ وحید احمد خان، چیئر مین مونسپل کمیٹی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،کونسلر راجہ گلزار احمد ،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،کونسلر راجہ شاہد اجمل ،راجہ مظہر آف دکھالی،راشد مبارک عباسی،راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،صحافی ملک عامر محمود ، صحافی راجہ پرویز ،ممبران پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ،ارسلان کیانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔