سلاو میں مقیم چک مرزاکے رہائشی راجہ حنیف پاکستان سے برطانیہ واپس پہنچ آئے راجہ حنیف جن کے بھائی راجہ نصیر کا پاکستان میں انتقال ہو گیا ۔ برطانیہ میں ان کے گھر پر افسوس کے لیے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی آمد و رفت جاری ہے گزشتہ روز پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چئرمین محمد نصیر راجہ ، راجہ خالق داد، چوہدری یاسر علی ، افتخار وارثی، طاہر سلیم، حافظ عدنان ظہیر چشتی اور غلام دستگیر نے راجہ حنیف کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی
London; Raja Hanif of village Chak Mirza who had gone to Pakistan after sad death of his brother Raja Naseer, has now returned to his residence in Slough, UK. Family and friends have paid condolences at his residence in Slough.
سینٹرل وارڈ سے منتخب کونسلر راجہ صفدر علی کی تقریب میں مقررین سے خطاب
Adil Iftikhar Ch speech at Raja Safdar Ali reception party in Slough
لیبر پارٹی سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں۔ عادل افتخار چوہدری۔سلاؤ بارو کونسل کے سینٹرل وارڈ سے منتخب کونسلر راجہ صفدر علی کی تقریب میں مقررین سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی سلاؤ کے نوجوان عادل افتخار چوہدری نے کہا کہ لیبر پارٹی میں سیاسی طور پر آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام ہے۔ اسلام علیکم سے شروعات کرنتے ہوئے انہوں نے چیئرمین آف دی پارلیمینٹری لیبر پارٹی ای این لیوری ایم پی ، تنمنجیت سنگھ دھیسی ایم پی ، میزبان کونسلر صفدر علی اور دیگر سامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک قدم کے ساتھ ہی ایک ہزار میل کا سفر شروع ہوتا ہے۔خواتین و حضرات کو اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں کی پروقار تقریب میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور لیبر پارٹی سے انکی سیاسی وابستگی کو سراہا۔
Tour to masjid Al Aqsa