امام عالی مقامؓ کی شہادت دس محرم جمعہ کے دن ہوئی تھی۔ اتفاق سے قطب الاقطاب مستجاب الدعوات بابا حاجی مخدوم ہاشمیؒ بھی دس محرم بروز جمعہ اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔ ہمیں چاہیے کہ ان بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر نماز اور اقامت دن کا فریضہ سرانجام دیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے سوئی حافظاں میں بابا حاجی مخدوم ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب نے حافظ عرفان ہاشمی ، حافظ عمران ہاشمی ودیگر نے خطاب کیا۔ مولانا مفتی محمود حسین شائق سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی نے دعاکرائی۔ اس موقع پر مخدومیہ اسلامک اکیڈمی سوئی حافظاں سے حفظ مکمل کرنے والے طالب علم حافظ محمد قاسم ولد ٹھیکیدار طارق سکنہ سوئی حافظاں کی دستار بندی بھی کی گئی۔ دربار کے متولی نمبردار برکت حسین نے طالب علم کو ٹوپی پہنائی اور راولپنڈی سے تشریف لائے مہمان خصوصی نے دستار بندی کی۔ حافظ عمران ہاشمی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مدرسہ ھذا کو قائم ہوئے انیس سال ہوچکے ہیں اور یہ چالیسواں طالب علم ہے جس نے یہاں سے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔
Gujar Khan; The annual urs Mubarak of Baba Haji Mukhdoom Hashmi was held in Sui Hafizan in Gujar Khan. guest speaker were Hafiz Irfan Hashmi, Hafiz Imran Hashmi and Mollana Mufti Mahmood.