DailyNews

Development work being carried out in Khalaq Abbad to Pallak region

چکسواری سمیت پورے حلقہ نمبر دو خالق آ باد سے پلاک تک ترقیات کا مو ں کا جال بچھایا جارہا ہے

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن یوتھ کے مرکزی کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی خان نے کہا کہ چکسواری سمیت پورے حلقہ نمبر دو خالق آ باد سے پلاک تک ترقیات کا مو ں کا جال بچھایا جارہا ہے وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے خطہ کے اندر تعمیر وترقی کی وہ مثالیں قائم کی ہیں جو ریاست میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خطہ میں پہلی حکومت ہے جس نے پورے آ زاد کشمیر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اجہ شجاعت علی نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کی حکومت منی بجٹ لا کر ایک مہنگا ئی کا طوفان لا رہی ہے پہلے ہی غریب عوام اس مہنگا ئی سے تنگ آ چکے تھے اپر سے دوبارہ بجٹ لا کر مزید چیزیں مہنگی کردی جائیں گی پی ٹی آ ئی کی حکومت کاابھی سے یہ حال ہے تو اگے کیا ہو گا عوام کسی مزید ٹیکس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

عالمی برادری کو مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نوٹس لینا چا یئے

 آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سابق سیکرٹری جنرل واجد محمود سہگل نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نوٹس لینا چا یئے بھارتی افواج کی بڑھتی ہو ئی ریاستی دشتگردی پوری دنیا کے امن کو تباہ کرسکتی ہے بھارت کے اندر سے آ وازیں اٹھ رہی ہیں کہ کشمیر میں جاری تحریک آ زادی کو حکومت روکنے میں ناکام ہو چکی ہے اس لئے جو اربوں روپے کشمیریوں کی تحریک کو کچلنے میں لگا ئے جارہے ہیں وہ ہندوستان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور غربت کے خاتمہ پر خرچ کی جائے بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیر چھوڑ نا ہو گا ان خیالات کااظہا رانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ کشمیر ی اپنے خون کا آ خری قطرہ تک بہا دینگے مگر تحریک آ زادی کشمیر سے کبھی دستبردار نہیں ہونے صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے 

ڈی ای اومیر پور راجہ طارق محمود کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبار باد

پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر میو نسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ نے ڈی ای اومیر پور راجہ طارق محمود کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبار باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن میر پور راجہ طارق محمود ایک خوش نصیب انسان ہیں جنہو ں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے اللہ تبارک تعالیٰ ان کی حاضری کو قبول ومنظور فرما ئے اس موقع پر ہم ان کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button