DailyNewsKallar Syedan

Master M Ramzan suffers fatal heart attack and dies in classroom at boys high school Bakhral

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال میں تعینات ایس وی محمد رمضان دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال میں تعینات ایس وی محمد رمضان دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔وہ کلاس میں طلبہ کو پڑھا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ بنی والا میں تعینا ت ای ایس ٹی غزالہ عندلیب کے شوہر تھے۔یاد رہے کہ جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو اس وقت اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر سکول کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔نماز جنازہ میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ شاہد مبارک۔ سابق صدر پی ٹی یو چوہدری صغیر عالم، حاجی صلاح الدین، قاضی احسان الحق قریشی، صدر تحصیل کوٹلی ستیاں ناصر شہزاد ستی،صدر پی ٹی یو مرکز چوآ خالصہ راجہ عبدالرؤف وینس،پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق رہنما ارشد محمود بھٹی، صدر پی ٹی یو مرکز کلرسیداں قاسم شاہ بخاری، ہیڈماسٹر قاضی یاسر حماد، ہیڈماسٹر قاضی اشتیاق، چیئرمین راجہ فیصل منور، ہیڈ ماسٹر سکول ہذا عبدالقیوم اور اساتذہ کرام سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ سمیت ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button