DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Breaking news; Man shot dead at Syed Adda, Jatli

تھانہ جاتلی کے علاقہ سید اڈہ پر ڈھوک مومن کے رہائشی کو چچا زاد بھائی نے پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا

تھانہ جاتلی کے علاقہ سید اڈہ پر ڈھوک مومن کے رہائشی کو چچا زاد بھائی نے پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا ملزم فرار ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور پیٹرولنگ پولیس بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گے وجہ عناد تلخ کلامی مقدمہ درج مقتول کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گی تفصیلات کے مطابق مقتول کے بھائی نفیس حیدری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں ڈھوک مومن سید کا رہائشی ہوں اور ڈرائیوری کرتا ہوں شام 4بجے کے قریب میں ہمراہ نئیر عباس ،مستحسین علی اور نزاکت حسین سید اڈہ پر موجود تھے میرا بھائی انیس حیدری جو کہ کیری ڈبہ چلاتا ہے یہ کیرے کا پچھلا دروازہ کھول کر سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا اتنے میں آصف ولد عطا مصلح پسٹل آ گیا جس نے بھائی کو للکارتے ہوئے کہ کہ دو روز قبل کی تلخ کلامی کا مزہ چکھاتا ہوں اس اثنا میں آصف نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے انیس موقع پر ہی دم توڑ گیا ملزم پسٹل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ملزم مقتول کا چچا زاد بھائی بتایا جاتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی

Gujar Khan; Anees Haidre of village Dhok Moman, Jatli has been shot dead by his cousin Asif son of Ahta, The incident happened at Syed Adda. Asif after committing murder fled as Jatli police hunt for him.

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button