DailyNewsHeadline

Scotland; Man convicted of 1993 murder of Ansar Shah

سکاٹ لینڈ، ریسٹورنٹ کے پاکستانی مالک کا قاتل 25 سال بعد گرفتار

سکاٹ لینڈ میں ایک ایشین ریسٹورنٹ کے پاکستانی مالک انصار شاہ کو 25سال قبل قتل کرنے والا مفرور ملزم بالآخر قانون کے شکنجے میں جھکڑا گیا ہے گلاسگو ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ 4اکتوبر 1993کو51سالہ جگتار سنگھ نے آئرشائر کے ارمان ریسٹورنٹ کے باہر ایک جھگڑے میں انصار شاہ کو چھریاں مار کر ہلاک کردیا۔ ملزم جگتار سنگھ جس کا تعلق سلوsloughسے تھا اپنے بھائی 54سالہ جسپال سنگھ اور ایک دوست بلونت سنگھ کے ہمراہ آدھی رات کو ریسٹورنٹ آئے، جگتار سنگھ اپنے ساتھ لڑائی کی نیت سے ایک چھری بھی لے کر آیا تھا، ملزمان اور ریسٹورنٹ سٹاف کے درمیان خاصی تلخی تھی کہ مبینہ طور پر انہوں نے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ایک ورکر کے متعلق امیگریشن حکام کے پاس شکایت کی تھی۔ جھگڑے کے دوران ملزم جگتار سنگھ نے انصارشاہ پر چھری سے تین انتہائی مہلک جان لیوا وار کئے، جن میں سے ایک جگر اور دو دل کے پار ہوگئے، حملے کے بعد ملزم جگتار سنگھ فرار ہوکر اسی صبح بس پر سوار ہوکر لندن پہنچ گیا اور پھر چند ہفتوں کے بعد ایک کار کے پچھلے حصے میں چھپ کر فرانس چلاگیا، جہاں اس نے نئی زندگی شروع کردی اور دو شادیاں کیں، دوسری شادی سے اس کی تین بچیاں ہیں۔ سکاٹش پولیس کا ایک ڈیپارٹمنٹ جو غیرحل شدہ کیسز سے متعلق ہے وہ بدستور ملزم کی تلاش میں
سرگرم رہا اور بالآخر 2017ء میں اسے یورپین گرفتاری وارنٹ پر جرمنی سے اپنی حراست میں لے کر سکاٹ لینڈ لے آئے، جہاں اس پر قتل کے جرم میں گلاسگو ہائی کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا۔ ملزم جگتار سنگھ کا موقف تھا کہ اس نے اپنے دفاع میں انصار شاہ پر چھری سے وار کئے تھے، لیکن جیوری نے اسے مجرم قرار دے دیا اور جج لارڈ بیکٹ نے جگتار سنگھ کو اس بیہمانہ قتل پر عمر قید کی سزا دیتے ہوئے کم از کم 17سال جیل میں گزارنے کا حکم دیا ہے

Scotland; Jagtar Singh (51) has today been convicted of the murder of 38 year old Ansar Shah in October 1993.He stood before the High Court in Glasgow today, Thursday 13 September 2018, where he was handed a lengthy sentence, almost 25 years after the murder took place.

Detective Inspector Mark Henderson, Senior Investigating Officer, said, “Jagtar Singh thought that he had managed to evade justice for almost quarter of a century after carrying out this brutal attack on Ansar Shah in the early hours of the night. This cowardly individual did everything he could to try to escape the consequences of his actions. He fled to England the following morning and later set up a new life in France, before being arrested in Germany in November 2017 on a European Arrest Warrant and brought back to Scotland to face justice.

 

Show More

Related Articles

Back to top button