AJKDailyNewsHeadline

AJK; World clean up day held in Chakswari

چیف انسپکٹر امیر طارق کایوم صفائی کے موقع پر شہریو ں سے خطاب

میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیف انسپکٹر امیر طارق نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اپنے گھر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے صفائی ستھرائی سے بیماریوں میں بھی کمی ہوتی ہے میونسپل کمیٹی چکسواری اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہو ئے اپنے فرائض منصبی پورے کررہی ہے تاہم شہریوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ پھینکتے وقت اس با ت کا خیال رکھیں کہ ہم جو کر رہے ہیں کیا یہ ٹھیک کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم صفائی کے موقع پر شہریو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈ منسٹر میونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب مسلم لیگ ن یوتھ کے مرکزی کوار ڈی نیٹر راجہ شجاعت علی انجمن تاجران کے نما ئندوں صحافیوں اور معزین علاقہ بھی موجود تھے انہو ں نے کہاکہ میو نسپل کمیٹی چکسواری شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سختی سے عمل پہرا ہے ۔ 

AJK; A Walk was held in Chakswari by municipal committee Chakswari to make awareness on keeping clean and tidy.

World Cleanup Day is a global social action program aimed at combating the global solid waste problem, including the problem of marine debris. The next World Cleanup Day is September 15, 2018, beginning at 10 a.m., and spanning the world’s time zones until concluding near the international date line in Hawaii.

عالمی امن کی تنظیمیں فوری نوٹس لیکر مقبو ضہ کشمیر بھارتی ظلم وبربریت بند کرائیں

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پا کستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیرکے بانی ممبر سینٹرل ایگز یکٹو راجہ محمد زمان نے کہاکہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے درندگی کی انتہا کر رکھی ہے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی بے گناہ کشمیر یو ں کو شہید کیا جارہا ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمو ں کے منہ پر طماچہ ہے کہ اگر یورپ میں کوئی شخص انسانی حقوق کی خلافورزی کا مرتکب ہو تو پوری دنیا کے لوگ آ سمان سر پر اٹھا لیتے ہیں مگر مقبو ضہ کشمیر میں پوری وادی کو بھارت نے قتل گا ہ بنا کر معصوم کشمیریو ں کو آ زادی مانگنے پر بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ گزشتہ روز چھ کشمیریوں کو شہید کرکے بھارتی فورسز نے نعش کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ہے جس کی شید ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انسانی کی اتنی تذلیل کوئی بھی مذہب یا معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا عالمی امن کی تنظیمیں فوری نوٹس لیکر مقبو ضہ کشمیر بھارتی ظلم وبربریت بند کرائیں۔ 

محرم الحرام سے قبل ہی ہم نے تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کر لیا

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایس ایس پی میر پور سید ریاض حیدر بخاری نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ہی ہم نے تمام حفاظتی انتظامات کو مکمل کر لیا ہے عا شورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے 600پو لیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اتحاد بین المسلمین کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے گا اس حوالے سے شہریوں کے ساتھ کئی میٹنگز کی گئی ہیں جس میں سکاؤ ٹس اور منتظمین بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے جس کی نگرانی ڈی ایس پیز کررہے ہیں پولیس امن وامان کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے تمام انٹری پوئنٹ پر اضافی پولیس نفری تعینات کرکے سخت چیکنگ کی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ شہریو ں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی زمہ داری میں شامل ہے ہر آنے جانے والے شخص کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے لوگوں کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک فرد کی فوری اطلاع پولیس کو دیں ۔

چکسواری بوائز کالج کی نیو سٹی میں منتقلی نہ ہونا نہایت ہی قابل افسوس عمل ہے

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی ٓزاد کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ کرامت حسین آف مچھیاڑی نے کہا ہے کہ چکسواری بوائز کالج کی نیو سٹی میں منتقلی نہ ہونا نہایت ہی قابل افسوس عمل ہے اتنی بڑی عمارت کو زیر استعمال نہ لانا بچوں کے مستقبل کے ساتھ ایک گھٹیا مذاق ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چکسواری گرلز سکول کی عمارت اس وقت استعمال کے قابل نہیں ہے اور مخدوش ہو چکی ہے اور کسی وقت بھی گر سکتی ہے چکسواری گزلز سکول کو چکسواری کالج کی موجودہ عمارت میں منتقل کیا جائے جبکہ چکسواری بوائز کالج کو نیوسٹی کالج میں ایڈجسٹ کیا جائے نیو سٹی میں کالج کی عمارت مسقتبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے خواجہ کرامت حسین نے کہا کہ کہ ان سرکاری عمارات کو بروقت زیر استعمال میں لایا جائے مگر حلقہ دو کی نالائق قیادت نے ان عمارتوں میں بروقت سرکاری اداروں کی منتقلی نہ کر کے ان عمارتوں کو تباہ و برباد کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرا یہ مطالبہ ہے کہ فی الفور وہاں پر بواہز ڈگری کالج منتقل کیا جائے اور بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگنے سے محفوظ کیا جائے وگرنہ اہلیان چکسواری جلد ایسے عناصر کا گریبان پکڑ کر ان کو عوامی عدالت میں گھسیٹے گئی جو اس کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ایسے عناصر جو کالج کے نام پر سیاست چمکانہ چاہتے ہیں عوام کامیاب نہیں ہونے دینگے اور انکا گھیراو کریں گے ۔ 

راجہ رزاق کی وفات

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماسابق امیدوار اسمبلی وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور راجہ رزاق کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی کوآر ڈینیٹرراجہ شجاعت علی ،ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب، خواجہ احتشام الحق ایڈووکیٹ ،چکسواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمود راجہ ،نائب صدر غلام فرید راجہ ،صحافی معظم علی چوہدری ،معروف سیاسی و سماجی شخصیات خواجہ کرامت حسین ،راجہ زاہد آف ارنوع،ارشد حسین مٹھااور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی وار لواحقین کے لیے صبرجمیل کی بھی دعا کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button