DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Father pleads after his teenage daughter is kidnapped

گو جر خان شہر کے رہائشی محمد افضل نے اپنی جواں سال بیٹی کی با زیابی کی فریا د

گو جر خان شہر کے رہائشی محمد افضل نے اپنی جواں سال بیٹی کی با زیابی کی فریا دکرتے ہو ئے کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان کو پکڑ کر چھوڑ دیا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پوٹھو ہار پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری 17سالہ بیٹی م، جو میٹرک کی طالبہ تھی 2ماہ قبل شہر سے اغوا ہو گئی جسکی ایف آئی آر تھانہ گو جر خان مین درج ہوئی انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر اے ایس آئی عرفان نے میری بیٹی کے مو بائل نمبر پر کی گئی کالز کے ڈیٹا کے ذریعے تین افراد کو شامل تفتیش کیا لیکن تینوں افرادکوتفتیشی افسر نے روایتی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا محمد افضل نے کہا کہ دو ماہ سے بیٹی کی بازیابی کیلئے دھکے کھارہاہوں جبکہ تفتیشی افسر ذرا بھی تعاون نہیں کر رہا اس ساری صورتحال کا نوٹس لیا جائے اعلیٰ پو لیس حکام تفتیشی افسر عرفان سے پو چھیں کہ اس نے ملزمان کو کیوں چھوڑا اور میری بیٹی ابھی تک کیوں نہیں ملی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پا کستان، وزیر اعظم، وزیر اعلی اور پولیس حکام سے فریاد کی کہ اسکی بیٹی کو با زیاب کرا یا جا ئے

Gujar Khan; Mohammad Afzal from Gujar Khan city has pleaded for help after his 17 year old daughter was kidnapped, M Afzal held a press conference in which he alleged that it has been two months since his daughter was kidnapped and the people who were tracked down on mobile phone all have been released after police made deal. M Afzal has asked Chief justice to take notice and help him get his daughter back.

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام

مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغرنے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور تمام جمہوری قوتوں کیلئے دکھ اوررنج کا باعث ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادرخاتون تھیں مشرف کی آمریت میں جب پارٹی شدید بحرانی کیفیت میں گھری ہوئی تھی اور پارٹی کے متعدد رہنما میاں برادران کا ساتھ چھوڑرہے تھے ایسے میں بیگم کلثوم نواز نے پارٹی کی قیادت سنبھالی اور بدترین آمریت کے دور میں پارٹی کے جلسے منعقد کر کے ورکروں اور کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا اور پارٹی کا شیرازہ بکھرنے سے بچایا انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو جمہوری کلچر پروان چڑھ رہا ہے اس میں بیگم کلثوم نواز کی کاوشوں کا بڑا عمل دخل ہے ان کی جدوجہد کو جمہوریت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا

 

Show More

Related Articles

Back to top button