DailyNews

Women naib moharrars appointed in Rawalpindi

راولپنڈی کے7تھانوںمیں خواتین نائب محرر تعینات

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی کے7 پولیس سٹیشنوں میں خواتین نائب محرروں کو تعینات کر دیا گیا۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے ابتدائی طور پر راولپنڈی ضلع کے سات تھانوں میں لیڈی محرروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ان احکامات کی روشنی میں ہیڈکانسٹیبل غزالہ شاہین کو تھانہ گوجرخان، منیبہ بیگم کو تھانہ آر اے بازار، طیبہ نور کو تھانہ نیوٹاؤن، انعم نصیب کو تھانہ وارث خان، کشور ناز کو تھانہ رتہ امرال، مہوش النساء کو تھانہ صادق آباد اور حمیرا نواز کو تھانہ چونترہ میں نائب محرر تعینات کیا گیا ہے۔ یادرہے کہ 2015میں اس وقت کے آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرانے بھی صوبے کے تمام پولیس سٹیشنوں میں خواتین نائب محررتعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اوران کے حکم پریہ تجربہ کیاگیاتھالیکن اس تجربہ کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہوئے تھےاورتعیناتی کےکچھ ہی عرصہ بعدخواتین محرروں کی اکثریت تھانوں سے غیرحاضررہنے لگی تھی ۔

Rawalpindi; The Rawalpindi police have appointed women naib-moharrars at seven police stations in line with the recent initiatives undertaken by the Punjab police to give women officers an increased role in direct operational policing.

Show More

Related Articles

Back to top button