DailyNewsHeadlineKahuta

Armed robbery foiled in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں شمس پرویز جنداران سریہ گودام کے ملازم حق نواز نے گولی کھا کر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا

کہوٹہ شہر میں شمس پرویز جنداران سریہ گودام کے ملازم حق نواز نے گولی کھا کر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا ۔ جبکہ کہ دوسری وادارت میں گن پوئنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات گھر سے سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حق نواز ولد گل نواز ساکن جگیوٹ یو سی ہوتھلہ نے پولیس کو بتایا کہ چودہ سال سے سخی سبزواری بادشاہ کے قریب شمس جندران کے سریے کے گودام پر کام کرتا ہوں۔ گزشتہ رات دس بجے میں اور مبارک علی ولد محمد آمین ،مہران وحید ولد وحید احمد گودام میں موجود تھے ۔کہ اچانک تین نوجوان جنکی عمریں20سے25سال تھیں۔ پسٹل نکال کر کہا کہ جو کچھ ہے۔ نکا ل لو اتنی دیر میں ایک لڑکے نے فائرنگ شروع کر دی۔ اسی دوران وہ تین عدد موبائل فون لیکر بھاگ گا۔ جبکہ کہوٹہ دھپری کے رہائشی عتیق الرحمٰن ولد محمد سیلمان نے پولیس کو بتایا میرے والد نے سات لاکھ کا پلاٹ فروخت کیا تھا ۔ گزشتہ رات آڑھائی بجے کے قریب تین مسلح نقاب پوش داخل ہوئے اور میرے بیوی بچے سوئے ہوئے تھے ۔دو آدمیوں نے میری گردن پر اور ایک نے میری بیوی کی گردن پر پسٹل رکھا اور کہا جو کچھ ہے ۔نکال لو میں ڈر گیا۔ انھوں نے بچوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔ جس پر انھوں نے بکسا توڑکر سات لاکھ روپے نقدی ، پندرہ ہزار جیب سے ایک طلائی انگوٹھی تین موبائل اور ضروری کا غذات لے گے۔ پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی نہیں چوری کی واردات ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Kahuta; Three armed men attacked a iron monger wholesalers near Sakhi Sabazwari Badshah  owned by Mubarak Ali, The robbery was foiled by worker Haq Nawaz as the gang fled. In another incident robbery was committed at the residence of Atiq Ur Rehman in Dhapri, Kahuta where 7 Lakh rps were taken.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button