DailyNewsGujarKhan

Breaking News; Man shot dead in Mahnder, Gujar Khan

گوجرخان۔ تھرجیال سے تعلق رکھنے والا افرا سیاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماہندر میں قتل

گوجرخان۔ تھانہ مندرہ کے علاقےتھرجیال سے تعلق رکھنے والا افرا سیاب نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماہندر میں قتل ، مقتول کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ورثہ کا شدید احتجاج ،جی ٹی روڈ بلاک۔ 
واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ ایک سال قبل مقتول کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

Gujar Khan; Afra Sayab of village Tharjayal has been shot dead in village Mahnder, The murder was committed on long running feud in which Afra Sayab’s brother was also murdered last year.  GT road was blocked in a protest by the family.

گورنمنٹ اسلامیہ سکول گوجرخان کا ٹیچر جلاد بن گیا

گورنمنٹ اسلامیہ سکول گوجرخان کا ٹیچر جلاد بن گیا دوسری جماعت کے ننھے طالب علم کو کلاس فیلو کی شکایت لگانے پر مار نا شروع کردیا مار نہیں پیار کے نعرہ کی دھجیاں اڑانے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول پرائمری سیکشن میں سال دوئم کے طالب علم عبدالرحمن نے کلاس ٹیچر متین کو بتایا کہ اس کے ساتھی نے کپڑوں پر سیاسی لگا دی ہے ٹیچر نے متعلقہ طالب علم سے بازپرس کرنے کی بجائے عبدالرحمن پر ڈنڈے برسانے شروع کر دیے سات سالہ کمسن طالب علم پر وحشیانہ تشدد سے اس کے جسم پر نشان پڑ گئے اس نے گھر آکر والدین کو روتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا والدین نے جلاد ٹیچر کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے صورتحال کا نوٹس لے کر تشدد کے مرتکب ٹیچر مبین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

بلدیہ گوجرخان کے وائس چیئرمین خورشید نعیم قیوم کا شکریہ

وارڈ نمبر4محلہ ملکاں کی بڑی روڈ کی پختہ تعمیر پر ولید انجم بٹ نے بلدیہ گوجرخان کے وائس چیئرمین خورشید نعیم قیوم کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی ذاتی دلچسپی سے عرصہ دراز سے خستہ حال روڈ کی تعمیر ممکن ہوئی اور اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا

Show More

Related Articles

Back to top button