چک بیلی خان تھانہ چونترہ کے علاقہ میں مختلف وارداتوں میں 3افراد قتل کر دئیے گئے پہلی واردات میں چک بیلی خان کے ریٹائرڈ فوجی نوید ولد محمد بنارس کو فیصل زمان نے لین دین کے تنازعہ میں قتل کر دیا تفصیلات میں بتایا گیا کہ فیصل زمان نے نوید کے 20ہزار روپے دینے تھے جس کا وہ ہر روز تقاضا کرتا تھا گذشتہ روز جب نوید نے پیسے مانگے تو فیصل نے پیسے دینے کی بجائے نوید کو گولی مار دی جسے زخمی حالت میں راولپنڈی لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیادوسری واردات موضع تترال میں ہوئی جہاں ن لیگ کے سابق امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل گگن چوہدری محمد عبداللہ کے بھتیجے انجم کو مخالف تنویر نے جائیداد کے تنازعے اور دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے انجم کا ساتھی طاہر زخمی ہو گیا تیسری واردات موضع رام دے میں ہوئی جہاں راجہ نامی شخص شادی بیاہ کی فائرنگ میں قتل ہو گیا موضع رام دے میں ریاض نامی شخص کے بیٹے کی شادی تھی جس میں راجہ کو گولی لگی اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا یہ بھی پتا چلا ہے کہ راجہ کا والد محمد زمان کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا جس کے ملزمان ابھی تک اشتہاری ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ راجہ کی موت اتفاقی نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے دشمنی مٹائی گئی اس مقدمہ کو پولیس نے اتفاقی قرار دے کر مقدمہ رجسٹر کئے بغیر مٹی ڈال دی جبکہ دیگر دو وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Rawalpindi; Three people have been murdered in various incidents in Chauntra region of Chak Bale Khan, Naveed Banaras ex Military personal was shot dead over financial dispute in village Tautral.
In second incident Anjum nephew of Ch M Abdullah ex candidate Chairman union council Gagan was murdered over land dispute.
The third incident happened in village Ram Dhay where Mohammad Riaz was shot dead at air firing but his father Mohammad Zaman claims he was deliberately shot dead.
پاکستا ن تحریکِ انصاف کے راہنما کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے موضع کھبہ بڑالہ میں اہلیان کھبہ بڑالہ کے ایک ظہرانے سے خطاب
پاکستا ن تحریکِ انصاف کے راہنما کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے موضع کھبہ بڑالہ میں اہلیان کھبہ بڑالہ کے ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے برسرِ اقتدار آتے ہی ملک کی خاجہ پالیسی میں واضع کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی مدبرانہ قیادت کا کرادار واضع ہے آج دنیا کو یقین ہو رہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کا پیسہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اب سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی طرف ہے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ ڈیم فنڈ میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب ان باتوں کا براہِ راست فائدہ عوام کو ملنا شروع ہو جائے گا تقریب میں پی ٹی حلقہ پی پی10کے کوارڈینیٹرچوہدری محمد افضل پڑیال، چوہدری مسعود جیلانی، حاجی عاشق حسین اور راجہ معین سلطان نے بھی شرکت کی