DailyNewsGujarKhan

Raja Abdul Jabbar returns to Pakistan

راجہ عبدالجبار بھٹی وطن واپس پہنچ آئے

نیشنل بینک آف پاکستان موہڑہ بھٹیاں کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی برطانیہ، فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی کے دورے سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برطانیہ میں تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اُن کے لیے وقت نکالا اور بڑی بڑی ضیافتوں کا اہتمام کیا خاص طور پر برطانیہ میں موجود کاروباری برادری اور زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام دوستوں نے بہت ہی احسن انداز میں اُن کی پذیرائی کی اُن سب کا دل اتھا ہ گہرایوں سے شکریہ ادا کیا۔لندن ایتھرو ائیر پورٹ پر دوستوں کی بڑی تعداد نے الوداع کیا ۔برطانیہ میں قیام کے دوران تاجر برادری کے علاوہ ہاؤس آف لارڈز ، ہاؤس آف کومن اور بہت سارے ٹاؤن سنٹرز ، ایم پیز، مئیرز اور لارڈ مئیرز سے ملاقاتوں کے علاوہ پیرس میں پاکستانی تاجر برادری ، سماجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔فرینک فورڈ ، ہاڈئل برگ اور مرسڈیز بینس کے کاروباری مراکز کا بھی دورہ کیا اور ہالینڈ کے ایمسٹر ڈیم سٹی کا تفصیلی دورہ کیا ، اس کے علاوہ برسل اور بیلجیم کا بھی دورہ کیا، راجہ عبدالجباربھٹی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ بھیج کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Gujar Khan; Raja Abdul Jabbar who was on short tour of UK, France, Belgium, Holland and Germany, has returned back home, He thanked and family and friends for kindness shown during the stay in Europe.

 

Show More

Related Articles

Back to top button