DailyNews

Man run over and killed in Dadyal bazaar

ڈڈیال بازار سنٹر ہسپتال کے قریب خوفناک تصادم شہزور گاڑی نے نوجوان کو کچل ڈالانوجوان موقع پر جابحق

ڈڈیال بازار سنٹر ہسپتال کے قریب خوفناک تصادم شہزور گاڑی نے نوجوان کو کچل ڈالانوجوان موقع پر جابحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق میں بازار ڈڈیال سنٹر ہسپتال کے قریب شہزور نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جابحق ہو گیاعینی شاہد کے مطابق شہزورکا ٹائر پھٹنے سے گا ڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے جا ٹکرائی تھی حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا موٹرسائیکل سوار کی پہچان عمران خان ولد سید خان عرف دوڑ خان کا جواں سالہ بیٹا تھا اور موقع پر دم توڑ گیا

Dadyal; Imran Khan son of Sayad Khan well known as Urd daur Khan was killed when he was hit by a out of control car at Dadyal bazaar.

’’ یوم دفاع پاکستان ‘‘ کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب زیر صدارت پرنسل میڈم گلناز احمد گورنمنٹ گرلز انٹرکالج ٹھارہ منعقد کی گئی

’’ یوم دفاع پاکستان ‘‘ کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب زیر صدارت پرنسل میڈم گلناز احمد گورنمنٹ گرلز انٹرکالج ٹھارہ منعقد کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ہدیہ نعت پیش کی گئی اس پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ’’یوم دفاع پاکستان ‘‘کے عنوان سے طلباء نے اپنی تقاریرمیں پرجوش انداز میں 06 ستمبر 1965 کے شہدااور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پرنسپل میڈم گلناز احمد نے دفاع پاکستان کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں 06 ستمبر 1965 کا دن بڑی اہمیت رکھتا ہے یہ وہ تاریخی دن ہے جب مکار دشمن نے رات کے اندھیرمیں پیارے وطن پاکستان پر حملہ کردیا دشمن اپنی طاقت کے غرور پر صبح کا ناشتہ لاہور کرنے کا فیصلہ کرچکا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے افواج اور عوام پاکستان نے دمشن کا منہ توڑ جواب دیا اسی جنگ میں ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے جنگی جہازوں کو مٹی چٹا دی ایم ایم عالم کے خوف سے بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز دوبارہ فضاء میں بلند نہ ہوئے انہوں نے کہاکہ ستمبر 1965 کی جنگ میں بھارتی ٹینکوں کو مجاہدین نے تنکوں کی طرح اڑا کررکھا دیا یہ وہ تاریخ جنگ ہے جس میں کسی بھی ملک کے سب سے زیادہ ٹینک تباہ ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بھی ہمیں اپنے ملک کی خاطر ستمبر 1965 کی جنگ والے جوش و جذبے کی ضرورت ہے کہ ہم میں اتفاق و اتحاد پیدا ہواور ہمارا پیارا ملک پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اقوام عالم میں ترقی کرئے۔ آمین تقریب کے اختتام پر قوم و ملک کی ترقی کے لیے دعا کی گئی ۔

چودھری محمداعظم لالہ مندری برطانیہ کے دورے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تنگد یو یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری اپنابرطانیہ کا نجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے ہیں ان سے حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرچودھر ی ساجدحسین راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری اورنگ زیب حاجی چودھری مظفرحسین چودھری غضنفراقبال سیدمسکین حسین شاہ محمدنثار قاضی رضوان حسین قاضی منیر احمدمحمدطاسین کے علاوہ دیگرسیاسی سماجی وکاروباری شخصیا ت نے ملاقات کی انہیں ان کے بیٹے کی شادی اورکامیاب دورے پرمبارک بادپیش کی

بشارت علی شعیب علی اوراسدعجائب کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پرمبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)معروف سیاسی وسماجی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے راجہ نجابت علی خان کے فرزندراجہ بشارت علی محمدشعیب علی اورمحمدعجائب اے ای او چکسوار ی کے فرزنداسدعجائب کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے 

 

اظہارتعزیت

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری منطور حسین چودھری محمداعجاز چودھری محمداعظم کوٹھوی حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم منشی چودھری عبدالرشیدچودھری عمران مانی خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعودچودھری منیراخترچودھری محمدعارف آسی حاجی چودھری محمدنذیر بٹالوی پوسٹ ماسٹرظفراقبال نے چودھری عبدالخالق المعروف ایس پی آف بوعہ بٹالہ آصف آبادکی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری منطور حسین چودھری محمداعجاز چودھری محمداعظم کوٹھوی حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم منشی چودھری عبدالرشیدچودھری عمران مانی خواجہ محمداحتشام حاجی میاں محمدمسعودچودھری منیراخترچودھری محمدعارف آسی چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو حاجی چودھری محمدیاسین راجہ آفتاب کیانی نے معروف بزنس میں چودھری محمدلعل کے سسراورچودھری جنیدلعل چودھری جوادلعل کے ناناکی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔؂

Show More

Related Articles

Back to top button