فوتگی کے گھر کھاناکھانے سے 20سے زاہد افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار 1خاتون جان بحق ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عدم سہولیات۔ایک مریض کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد رات گے ہسپتال پہنچ گے مریضوں کی عیادت ۔ڈاکٹرز کو مریضوں کو سہیولیات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایات۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز منیند شریف کے رہائشی رحمان کی بیٹی فوت ہو گئی تھی فوتگی میں دور دارز سے آئے مہمانوں کے لیے کھانا لایا گیا جس کو کھانے سے 20سے زاہد مر دو خواتین فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گے جن کو فی الفور ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ لایا گیا مگر وہاں پر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک مر یضہ (ف۔ب) زوجہ محمد سلیمان جان بحق ہو گئی جبکہ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور رات گے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ پہنچ گے اور مر یضوں کی عیادت انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں کو مریضوں کی اچھی طرع دیکھ بھال کر نے احکامات صادر فرمائے ۔
Kahuta; Twenty people were admitted in hospital while one person died from food poisoning, The mourners had turned up at the residence of Rehman who’s daughter had passed away in Muneend Shareef, The mourners were given food as one after the other started feeling sick. The dead person has been named as wife of Mohammad Suliman.
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے 40لاکھ کی گرانٹ سے 4ماہ قبل تعمیر ہونے والے آئل سمبل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے 40لاکھ کی گرانٹ سے 4ماہ قبل تعمیر ہونے والے آئل سمبل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ ٹھکیدار مسعود عباسی نے سڑک میں “لک “کی جگہ کالا تیل ڈالا جس کی وجہ سے سڑک 4ماہ کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہو گئی اہلیان علاقہ نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور محکمہ ہائی وئے کے اعلیٰ حکام فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن خورد کی روڈ آئل سمبل جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اہل علاقہ کا یہ مسلہ دیکھتے ہوئے اس وقت کے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی 40لاکھ کی گرانٹ جاری جس سے ڈیڈھ کلو میٹر سٹرک کی تعمیر مکمل ہو ئی ٹھکیدار مسعود عباسی نے اس کا م کا ٹھیکہ لیا مگر اس نے کام غیر معیاری کیا اور لک کی جگہ کالا تیل ڈالا جس کی وجہ سے سٹرک 4ماہ کے اندر ہی ٹوٹ پھوٹ گئی سیاسی وسماجی شخصیات صدبیدار محمد عظیم جنجوعہ ،راجہ عاصی جنجوعہ ،نمبردار راجہ غلام مصطفی ،راجہ عبد الرشید ،صوبیدار راجہ نذیر ، راجہ ظہور احمد ،راجہ عنائت اللہ،حاجی راجہ محمدصدیق ،راجہ فرزند علی ،محمد منیر ،آفتاب احمد ،شاہد پرویز،محمد اشرف،محمد آصف،راجہ عبدالمجید عرف چیئرمین ،راجہ محسن نصیر اور مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن خورد کے کارکنوں ،ورکروں اور موضع آئل سمبل کے دیگرمعززین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور محکمہ ہائی وئے کے اعلیٰ حکام فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
گیس کی حالیہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی حالیہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے اقتدار میں آکر تبدیل ہوگئے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیں گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کو طوفان آئیگا حکومت کو نا قص پالیسوں اور ناتجربہ کاری کی بنا پر ہر شعبہ میں نا کامی کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔راجہ رفاقت جنجوعہ نے مزید کہاکہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے برسراقتدار میں آنیوالے پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن تحقیقات کے دعوے خود ہی ہوا کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) بیساکھیوں کے سہارے کی بجائے از خود حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی ۔
پاکستان حقیقی معنوں میں درست سمت کی جانب گامزن ہورہاہے
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف نے کہاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں درست سمت کی جانب گامزن ہورہاہے
آنیوالادور ترقی اور خوشحالی کاضامن ہوگا وزیراعظم عمران خان عام آدمی کے حقوق کی بحالی اور بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی وزیر اعظم عمران خان کی کال پر تما م کارکنان لبیک کہتے ہوئے ڈیم فنڈ میں بڑ ھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اپنے بیان میں حافظ ملک سہیل اشرف نے مزید کہاکہ اپوزیشن چور مچائے شور کی پالیسی پر گامز ن ہے الزامات کی بوچھاڑ کرنیوالے سابقہ حکومتوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں نا کامی اور مایوسی انکا مقدر ہوگی ۔