DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Rumours denied of 5,000 rps note being discontinued

بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دیں 5ہزار کا نوٹ بند نہیں ہو رہا ہے,بینک منیجر محمد عثمان قمر

بینک منیجر یو بی ایل بلیام پنڈوری محمد عثمان قمر نے سوشل میڈیا میں 5ہزار کو کرنسی نوٹ بند کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دیں 5ہزار کا نوٹ بند نہیں ہو رہا ہے یہ صرف سوشل میڈیا پر خبر چل رہی ہے اس میں کوئی صدات نہیں ہے 5ہزار کو نوٹ بند یا تبدیل نہیں ہورہا اس کے لیے باقاعدہ سٹیٹ بینک اپنی ویپ سائیڈ پر بتاتا ہے تمام پراسس مکمل ہونے کے بعد ٹائم دیا جاتا ہے مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد نوٹ بند یا تبدیل ہوتاہے 5ہزار کا موجودہ نوٹ تبدیل یا بند نہیں ہو رہا

Gujar Khan; Mohammad Usman Qamar who is manager at at UBL Balyam Pindori branch has asked not to take notice of fake news on social media stating that 5,000 rps note is to be discontinued or being changed, the Bank manager said this is causing unnecessary problem for public.

حالیہ شدید گرمی اور سخت حبس میں واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا

حالیہ شدید گرمی اور سخت حبس میں واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا اور چوبیس گھنٹوں میں صرف آٹھ سے دس گھنٹے آنے لگی گزشتہ رات بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا موسمی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی و ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے نظام ذندگی مفلوج کر دیا جبکہ اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں کم وولٹیج بجلی اور بار بار ٹرپننگ کے باعث لوگوں کی الیکٹرونکس اشیاء جلنے سے صارفین کا لاکھوں میں نقصان ہونے لگا دوسری جانب مکھی مچھروں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی کو مزید اجیرن بنا دیا سیاسی سماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کالج پرنسپل مشہور ماہر تعلیم محمد شبیر حسین سمیت تمام سٹاف کو مبارکباد

فاطمہ جناح کالج اسلام پورہ جبر بی اے کے شاندار نتائج امسال بھی فاطمہ جناح کالج کے بی اے پارٹ 2اور پارٹ 1کے نتائج حسب روایت 100فیصد رہے اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن لی ہے فاطمہ جناح کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے کے نتائج ہمیشہ منفرد اور شاندار رہے ہیں میٹرک کے سالانہ نتائج بھی 100فیصد رہے ہیں اہلیان علاقہ نے کالج پرنسپل مشہور ماہر تعلیم محمد شبیر حسین سمیت تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے ،

سی پی او عباس احسن نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں ندیم الطاف کا تبادلہ

سی پی او عباس احسن نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں ندیم الطاف کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ سب انسپکٹر ملک لال خان کو تعنیات کر دیا جنہوں نے چارج سنبھال لیا ہے علاقہ عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پہلے بھی پولیس چوکی قاضیاں میں اپنے فرائض اچھے طریقے سے دے چکے ہیں اب بھی علاقے میں امن و امان اور چوری ڈاکتیوں کی ورداتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button