Luton central Masjid to make donation for Pakistan Dam campaign
لوٹن سنٹرل مسجد نے ہرمہینے کا پہلا جمعہ ڈیم فنڈ کیلئے مختص کردیا
لوٹن سنٹرل مسجد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ڈیمز فنڈز کے لئے چندے کی اپیل ہر مہینے کا پہلے جمعہ کمیونٹی سے فنڈز کے حصول کے لیے مختص کر دیا ہے۔ یہ بات اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن مرکزی جامع مسجد کے ممبر اور کمیونٹی رہنما حاجی چوہدری محمد قربان نے بتائی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے سلگتے ہوئے مسئلہ پر اوورسیز پاکستانیوں سے مدد کی جو اپیل کی ہے اس سلسلے میں لوٹن کے مسلمانوں کے مرکزی ادارے لوٹن سنٹرل ماسک سے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔
Luton; The Luton central Masjid has made announcement to donate once every first Friday of month collection for the appeal made by Prime Minister Imran Khan.
اعجاز فضل کے والد الحاج فضل حسین انتقال کر گئے
اعجاز فضل کے والد الحاج فضل حسین انتقال کر گئے گزشتہ روز اچانک ان کو دل کا دورہ پڑا، ایمرجنسی میں بریڈ فورڈ روئیل انفرمری ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔ نماز جنازہ بریڈ فورڈ کی مدنی مسجد میں آج نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی، ان کی وفات پر کمیونٹی رہنمائوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی شفیق انسان تھے، کمیونٹی نے ان کے درجات بلندی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
راجہ رب نواز خان سبحانی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
راجہ رب نواز خان سبحانی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ 8 ستمبر بروز ہفتہ کو نعت خواں رب نواز سبحانی مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر سٹوک پوجز لین، سلاؤ انگلینڈ یوکے میں ادا کی گئی۔ خطیب و امام مسجد مولانا قاری عبدالجبار علوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے علاوہ دیگر خطہ کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ جامع مسجد کے ہال میں صفوں کی تعداد سے دگنی صفیں بنیں جبکہ بیسمنٹ اور صحن میں بھی صفیں بنیں تھیں۔ لالہ گلنواز خان، لافٹی خان اور حق نواز کے بھائی، راجہ شمریز ،تبریز خان اور جنید خان کے والد محترم راجہ رب نواز خان سبحانی کو بعد از نماز جنازہ سلٹوک روڈ پر واقع سلاؤ کے مقامی قبرستان کی مسلم سیکشن میں سپردخاک کر دیا ہے۔ مولانا عبدالجبار علوی نے تدفین کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے۔