گوجرخان شہر اور نواحی قصبہ چکڑالی میں چوری کی مختلف وارداتیں ،حیاتسرروڈ کے تاجر عدیل قریشی کی رہائشگاہ سے 3لاکھ روپے جبکہ چکڑالی گاؤں میں فرخ محمود کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات اور تیس ہزار نقدی چوری کرلی گئی ،فرخ محمود بیرون ملک مقیم ہے تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ چکڑالی کے رہائشی فرخ محمود جوکہ بیرون ملک مقیم ہیں کے گھر سے نامعلوم چورلاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات ایک چین ،دوانگوٹھیاں ، ایک ہار سیٹ اور تیس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے پولیس نے ندیم ملک کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا چوری کی دوسری واردات میں حیاتسروڈ کے تاجر عدیل قریشی کے گھرنامعلوم چور داخل ہوئے اور گھر میں موجود تین لاکھ روپے نقدی چوری کرکے لے گئے
Gujar Khan; A Burglary has been committed at the residence of Farakh Mahmood in village Chakrali, who lives abroad. Four Lakh rps along with jewellery and goods was taken.
وارڈن اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے دن بھر ساری توجہ چالانوں پر مرکوز رکھتے ہیں اعلیٰ احکام صورتحال کا نوٹس لیں
آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی کیوں ہو،ٹریفک وارڈن گوجرخان کے عملہ پر یہ مثال پوری آتی ہے گاڑی کے کاغذات پورے ہیں اب روک لی ہے چالان تو ضرور ہوگا چیئرمین امن کمیٹی چوہدری محمد اقبال سینئر نائب صدر محمد نعیم شیخ محسن صغیر بھٹی اور عبدالصبور کیانی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ شہر کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا ڈرائیور صدیق گاڑی نمبر RIS-327لے کر گزشتہ روز بیول جانے کیلئے نکلا قاضیاں روڈ چونگی پر کھڑے ٹریفک وارڈن کے اہلکاروں نے گاڑی روک کر روٹ پرمٹ کاغذات لائسنس شناختی کارڈ طلب کیا جو انہیں فراہم کردیا گیا لیکن اس کے باوجود اہلکاروں نے کہا کہ چالان تو پھر بھی ہوگا ڈرائیور نے کہا کہ کاغذات تو سارے مکمل ہیں چالان کیوں تو جواب ملا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ نظر نہیں آرہی ڈرائیور صدیق کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی قانون کے مطابق اور واضح طور پر لگی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود چالان سمجھ سے بالاتر ہے امن کمیٹی کے رہنماؤں نے ٹریفک وارڈن کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے وارڈن اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے دن بھر ساری توجہ چالانوں پر مرکوز رکھتے ہیں اعلیٰ احکام صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا
مادر وطن کی حفاظت اور ملک میں امن وامان قائم رکھنے میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے
مادر وطن کی حفاظت اور ملک میں امن وامان قائم رکھنے میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اورہماری مسلح افواج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغرنے فرانس میں چھ ستمبر کے حوالہ سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیایہ تقریب راجہ علی اصغر کے زیر انتظام منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی راجہ علی اصغر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کے ساتھ ساتھ ملک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے میاں نوازشریف نے بھی ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا میاں نوازشریف نے بھرپور دباؤں اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی مفاد میں ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس کے باعث آج کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتاپاکستانی عوام اپنے محسنوں کو نہیں بھولتی اور قوم آج بھی میاں نوازشریف کے ملکی مفاد کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
گوجرخان، سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
گوجرخان، سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گہرے گڑھے ٹریفک کیلئے مسائل اورمشکلات کا باعث ہیں عرصہ دراز سے سروس روڈ گلیانہ موڑ سے بڑکی یوٹرن تک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سروس روڈ کی فی الفور ریپرنگ کر کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
تحصیل روڈ ٹریفک جام کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب
تحصیل روڈ ٹریفک جام کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب ہے ٹریفک جام سے ہروقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے
پاکستان میں پانی کامناسب ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت
تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان پانی کی شدید کمی کا شکار ہو سکتا ہے جس کے باعث ملک قحط سالی کا شکار ہوسکتا ہے پاکستان میں پانی کامناسب ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈیم بنانے سے جہاں پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے وہاں سستی بجلی بھی پیدا کر کے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے ڈیم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہ دی جبکہ ملک وقوم کے مسائل کا حقیقی ادراک رکھنے والے وزیراعظم عمران خان نے اس قومی مسئلہ پر بروقت آواز اٹھا کر اور عملی طور پر ڈیم فنڈ قائم کر کے ایک مثال قائم کی ہے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرا کے ڈیم بنانے میں عملی کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کا صاف پانی میسر ہو اور ہمارے کھیت سرسبز وشاداب ہو سکیں