DailyNewsHeadlineKahuta

Judge delivers verdict on murder committed in Kahuta

کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں ایک سال قبل ہونے والے قتل کے کیس کا فیصلہ ہو گیا

کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں ایک سال قبل ہونے والے قتل کے کیس کا فیصلہ ہو گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے ملز م عثمان محبوب کو سزائے موت کا حکم دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ سال 19مئی 2017کوتحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں عثمان پور میں ملزم عثمان محبوب نے لین دین کے معاملے میں عدنان جاوید کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کہوٹہ میں زیر دفعہ203کے تحت مقدمہ درج ہو ا مجرم کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلا مدعی کی طرف سے ممتازقانون دان فخر عنایت راجہ ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور دلائل دیے جس پر گذشتہ روز قبل ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے ملز م عثمان محبوب کو سزائے موت کا حکم دے دیا

Kahuta; Additional session Judge Mohammad Ahta Rabbani has given death sentence Usman Mahboob, for the murder of Adnan Javed in village Usman pur in Hothla.
On 19th May 2017 Usman Mahboob shot dead Adnan Javed for financial deal and was well known murder case in Kahuta.

بڑھاپا الاوئنس(بی آئی یو)میں اضافہ ناں ہو سکا برزگ پنشنر مارے مارے پھر نے لگے

بڑھاپا الاوئنس(بی آئی یو)میں اضافہ ناں ہو سکا برزگ پنشنر مارے مارے پھر نے لگے ۔مہنگائی کے اس دور میں گزارہ کر نا مشکل ہو گیا ۔چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک فوج کے سپہ سالار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے بزرگ پنشنر راجہ الطاف حسین ، اشرف حسین کیانی ، ظفر اقبال ،محمد یوسف ، خضر اقبال اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ ہم بوڑھے پنشنر عرصہ دراز سے در خواستیں دے رہے کہ ہماری پنشنوں میں بڑھاپا الاوئنس(بی آئی یو)میں اضافہ کیا جائے مگر کوئی بھی اس پر توجہ نہیں دے رہا ہم نے کئی محکموں کے در وازے کھٹکٹائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس مہنگائی کے دور میں اتنی سی قلیل پنشن پر گزارہ کر نا مشکل ہے اس لیے خدارہ ہماری پنشنوں میں بڑھاپا الاوئنس(بی آئی یو)کا اضافہ کیا انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک فوج کے سپہ سالار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے یو م دفاع کے موقع پر سپاہی انیس شہید کی قبر پر حاضری

ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے یو م دفاع کے موقع پر سپاہی انیس شہید کی قبر پر حاضری۔ پھولوں کی چارد چڑھائی اور دعا کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر1965ء کو افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے ملکر دُشمن کا دیوانہ وار مقابہ کیا سروں پر کفن باندہ کر دُشمن سے بھڑ گئے جسموں سے بارود باندھ کو ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے عوام نے اپنا سب کچھ عوام نے اپنا سب کچھ دفاع وطن کیلئے قربان کردیا۔ا س موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے چیف وارڈن سید مختار حسین شاہ،ملک منیب ثاقب ، عبد الشکور کھٹڑ،راجہ جاوید سلطان ،عدیل امتیاز قریشی اور دیگر اہلکار موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے ملک کی سا لمیت کی خاطر اپنی قمیتی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا پاکستانی قوم نے6ستمبر1965کی شب غیر اعلاینہ جنگ کا مقابلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی جارجیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button