DailyNews

Inauguration of Islamic arts at Luton arts gallery

لوٹن آرٹ گیلری میں تین روز منعقد رہنے والی نمائش کا افتتاح

میئر آف لوٹن نسیم ایوب نے نمائش کا افتتاح کیا۔ لوٹن آرٹ گیلری میں تین روز منعقد رہنے والی نمائش کا افتتاح  میئر آف لوٹن کونسلر محترمہ نسیم ایوب چوہدری نے ماسٹر ڈگری رکھنے والے کشمیری نژاد برطانوی آرٹسٹ جناب طارق ملک المعروف ابو یحیی آف چوکی ٹینڈاہ، کوٹلی آزاد کشمیر کی اسلامی آرٹ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ جبکہ انہیں بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔اسلامی فن پاروں کی نمائش کا فیتہ ( ربن ) کاٹنے کے اس موقع پر مہمان خصوسی میئر آف لوٹن اور میزبان ابو یحییٰ کے علاوہ کونسلر راجہ اسلم اور کونسلر طاہر ملک بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نمائش دیکھنے کے لئے اُمڈ آئی۔

Luton; The Mayor of Luton, Nasim Ayub Ch officially inaugurated the three day Islamic arts at Luton arts gallery.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button