ڈڈیال شہر کے نواحی علاقے میں بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں سڑک کے کناروں پر اُگنے والے گھاس کی وجہ سے سکول کے بچوں کا سڑک پر چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے، زہریلے سانپوں کے ڈسنے کا بھی خطرہ ، تیز رفتار گاڑیوں کی آمدو رفت کے باعث کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، ایس ڈی او محکمہ شاہرات کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوری نوٹس لے نہیں تو ہم لوگ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار سماجی راہنما محمد سرفراز چوہدری نے ا خبار نوسیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھاتھی بازار سے لیکر بَن سپیلاں تک سڑک کناروں پر بڑا بڑا گھاس اُگا ہو ا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے باالخصوص سکول کے آنے جانے کے اوقات میں کم سن بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اس موسم میں زہریلے سانپوں کے ڈسنے کا بھی خطرہ ہے گزشتہ ہفتوں میں سانپوں کے ڈسنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گھاس پر چلنے کی وجہ سے زہریلے سانپوں کے ڈسنے کا خطرہ اور سڑ ک پر پیدل چلنے کے باعث کوئی تیز رفتار گاڑی کم سن بچوں کو اُڑا کر لے گئی اور کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ عوام علاقہ اور والدین میں اس ایشو کو لیکر شدید تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ایس ڈی او محکمہ شاہرات سے متعدد بار ٹیلی فونک گفتگو ہوئی انہو ں نے گھاس کٹوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدر آمد نہ ہوسکا محمد سرفراز چوہدری سمیت عوام علاقہ نے انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند دنوں میں محکمہ شاہرات سڑک کنارے سے گھاس نہ کٹوایا گیا تو پھر ہم لوگ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری محکمہ شاہرات پر عائد ہو گی ۔
Dadyal; The local authorities in Dadyal are asked to take notice of grass and weed getting out of control on local streets, specially when children are walking to school as their are reports number of snakes and other dangerous insects making nests in over grown grass. During September the snakes normally come out of their holes and are dangerous.
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال چوہدری شہزاد حسین کی کاروائیاں
ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال چوہدری شہزاد حسین کی کاروائیاں ۔ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم احسان الحق سکنہ سانجھ کہوٹہ کو تفتیشی طاہر اقبال ڈی ایف سی سجاد شاہ دیگر نے کاروائی کرتے ہو ئے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا اور جبکہ دوسری کاروائی میں ملزمان شاہ زیب سکنہ گھنیر ڈڈیال کے قبضے سے ایک پستول 30بور معہ میگزین 25راوندبرآمد کر کے ملزمان شاہ زیب اور محمود سکنہ ڈڈیال کو گرفتار کر لیا ڈڈیال کو گرفتار کر لیا ڈڈیال پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے دومفرور ملزمان امتیازسکنہ وہاڑی اور رازمحمد پٹھان سکنہ حال ڈڈیال کو بھی گرفتار کر لیا عوام علاقہ نے ایس ایچ او ڈڈیال تھانہ چوہدری شہزاد اور انکی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے
یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ
یوم دفاع پاکستان کے حوالے گورنمنٹ پائلٹ سکول ڈڈیال میں تقر یری مقابلہ ہو اجسمیں یوم دفاع پاکستان پر روشنی ڈالی گئی شہداء وطن کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دے گے اور کشمیری کبھی بھی دفاع وطن کیلئے اور استحکام پاکستان کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے اور 1965میں جنگ پاک کی فوج جنگی مہارت کی مثال نہیں ملتی اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کے جارخانہ عزائم کو خاک میں ملادیاگیا تقریر میں آل گورنمنٹ بوائزسکولز تحصیل ڈڈیال کے طلباء کے درمیان پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں منعقد ہوئی جسمیں بوائزہائی سکول خادم آباد طالب علم محمد ہارون نے تحصیل بھر پہلی پوزیشن حاصل کی محمد ہارون جماعت دہم کے طالب علم ہیں تقریب کی صدارت صدر معلم پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال محمود حسین مغل نے تقریب کے اختیام پرپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم کےئے گئے صدرمعلم ہائی سکول خادم آباد عبدالسلام مرزا اور جملہ اساتذہ کرام نے محمد ہارون کو مبار ک باد پیش کی اور انعامات سے نواز تقر یب کے اختیام پرملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی