DailyNewsGujarKhanHeadline

Fourth burglary committed in Bewal in past two days

یونین کونسل بیول میں چوروں کا راج دو دن میں چار وارداتیں

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیول میں چوروں کا راج دو دن میں چار وارداتیں عوام پریشان چور بھی تبدیلی لے آئے پیلے راتوں کو واردات کرتے تھے اب دن کو ۔ آج صبح دس اور گیارہ بجے دھیڑہ کنیال بیول میں اہل خانہ کی عدم موجودگی میں دو گھروں کا صفایا ۔ پہلی واردات دھیڑہ کنیال میں محمود صراف کے گھر رہائش پذیر محمد دلپذیر کے گھر آج صبح تقریبا 10:00 بجے کے قریب نامعلوم چور گھر می داخل ہوئے اور کمروں کے تالے توڑ کر پورے گھر کی تسلی کے ساتھ تلاشی لی اہل خانہ نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قیمتی سامان گھر میں موجود نہیں تھا اس لیے کچھ بھی غائب نہیں ہوا اور چوروں کو خالی ہاتھ ہی مایوس لوٹنا پڑا جب کے دوسری واردات دھیڑہ کنیال میں محمد بنارس کے گھر نامعلوم چوروں نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے چوری کی واردات صبح تقریبا 11:00 بجے کے قریب ہوئی جب اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر بیول شہر میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کرنے کے لیے گے ہوئے تھے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ آئے پولیس نے اہل خانہ کے بیان قلمبند کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی

Gujar Khan; Their is real public concern in Bewal region as fourth burglar is committed in past couple of days. Today Saturday morning residence of Pazir Muhammad in Dera Kaniyal burglars entered home but left empty handed, While in another incident home of M Banaras in Dera Kaniyal also was burgled and the gang fled with cash, jewellery and goods.

 

 

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button