DailyNewsKahuta

Defence day celebrations by community welfare society

کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ۔

چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر عارف قریشی اورصدر اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ۔AC کہوٹہ ظہیر انور ،DSPخلیل ملک ،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مہمان خصوصی تھے ۔مسلح افواج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر وطن عزیز کا دفاع کیا چھ ستمبر کو ہم اپنے انشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنے سینوں پر ٹینک چڑھا دیے مگردشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا مسلح افواج رینجرز، پولیس و دگر فورسز کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جہنوں نے جام شہادت نوش کیا اور انکے والدین عزیز و اقارب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنے بیٹوں عزیزوں کی شہادت پر فخر محسوس کیا ہماری مسلح افواج اور 22کروڑ عوام مل کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کہوٹہ کی جانب سے منعقدہ یوم دفاع کے موقع پر دفاع پاکستان شو سے خطاب کرتے ہوئے اے سی کہوٹہ ظہیر انور، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد، چےئر مین کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر عارف قریشی، صدر اصغر حسین کیانی نے کیا جبکہ اس موقع پر یو سی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر چیف آفیسر ملک الفت حسین ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی کے ملک سعید احمد نے بھی خطاب کیا مہمانان گرامی نے کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کو اتنا اچھا پروگرام پیش کرنے میں زبردست خراج تحسین پیش کیا پروگرام میں ڈرامہ عشق شہادت شیوہ سپاہیاور کیپٹن راجہ سرور شہید پیش کیے گے جبکہ اسکے علاقہ ٹیبلو ، ملی نغمے پیش کیے گے ڈاکٹر محم دعارف قریشی اور اصغر حسین کیانی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ 19سال سے ہر قومی اور مذہبی پروگرام منعقد کرتے ہیں ڈی ایس پی ملک خلیل ۔ اے سی کہوٹہ ظہیر انور و دیگر مقررین نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، اصغر حسین کیانی اور خا ص کر افتخار احمد غوری اور انکی ٹیم کو اتنا زبردست پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد دی ، فہد ٹریڈرز کی جانب سے بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی دیے گئے اس موقع پر کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کے نوجوانوں کی زبردست پرفارمنس پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر کے صاحبزادے نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر نے پُر تکلف عشائیہ دیا۔

Kahuta; A Pakistan defence day celebrations was held in Kahuta, the event was organised by Community welfare society.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے ہسپتال جلنے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہونے پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی اور دیگر کا اظہارافسوس

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے ہسپتال جلنے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہونے پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی اور دیگر کا اظہارافسوس۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف معالج معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا ہسپتال الشہباز کمپلیکس جو گذشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا تھا سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،وقار محبوب جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے جنرل سیکرٹری قاری عبد الرحیم نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اظہار افسوس کیا راجہ محمد علی نے کہا میں اور میرا پورا خاندان آپ کے اس نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواانہوں نے اللہ پاک سے دعا کی کہ اللہ پاک سب کو ایسے حادثات سے محفوظ رکھے ۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button