DailyNewsHeadlineKahuta

Dr M Arif Qureshi hospital catches fire in Kahuta

شارٹ سر کٹ سے ڈاکٹر عارف قریشی کاالشہباز کمپلکس ہسپتال جل کر خاکستر۔۔

شارٹ سر کٹ کی وجہ سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا ہسپتال الشہباز کمپلکس جل کر خاکستر ۔اطلاع ملتے ہی خادم اعلیٰ پی پی سیون ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور موقع پر پہنچ گے ۔ہسپتال میں جانی نقصان ناں ہوا جبکہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان ۔2موٹر سائیکل بھی جل کر خاک ہو گے آگ کی وجہ سے ٹیلرنگ شاپز کو بھی نقصان ۔فائر برگیڈئز کی گاڑیاں دور سے آنے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات کہوٹہ بوہڑ بازار کہوٹہ میں قائم کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا ہسپتال الشہباز کمپلکس جل کر خاک ہو گیا تمام سامان گیا ہسپتال میں کھڑے دو موٹر سائیکل بھی جل گے جبکہ ہسپتال کے ساتھ ملحقہ میڈیکل سٹور بھی جل گیا ہسپتال میں آگ اتنی زیادہ تھی گے اس پر قابو پاتے پاتے کئی گھنٹے گزر گے حادثے کی اطلاع ملتے ہی خادم اعلیٰ پی پی سیون ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹر ،ملک زبیر ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکا ر ملک منیب ثاقب ، راجہ جاوید سلطان ، عبد الشکور کھٹڑ ، عدیل امتیاز قریشی موقع پر پہنچ گے ۔

Kahuta; Al Shabaz complex hospital owned by by well known Kahuta personality, caught fire due to alleged short circuit and the place was left in ashes, nearby shops and parked vehicles were also burnt down due to fire.

مولاناقاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال کے زیر صدارت دو روزہ “تاجدار ختم نبوت واستکام پاکستان کانفرنس

مولاناقاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال کے زیر صدارت دو روزہ “تاجدار ختم نبوت واستکام پاکستان کانفرنس ” ناموس رسالت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے تما م عالم اسلام ناموس رسالتﷺکا تحفظ کریں ۔حکومت وقت نے اگر کسی قادیانی کو حکومتی عہدے سے نوازہ تو ہم کسی صورت میں یہ بات برداشت نہیں کر یں گے ۔ہمارے علمائے کرام مولانا یوسف بنوری ، حضرت مولانا مفتی محمود ،حضرت مولاناسید ابولاعلی موددی اور دیگر علمائے دین نے ختم نبوت ﷺ کے قانون کے لیے بے شمار جد وجہد کی اور ان کی ہی شب و روزمحنتوں کی وجہ سے 7ستمبر1974کو قومی اسمبلی میں مشتر کہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت بل منظور کیا گیا اب حکومت وقت اگر کسی حیلوں بہانوں سے عاطف قادیانی یاکسی اور کو آگے لانے کی کوشش کی تم ملک کے کونے کونے سے شمع محمد ﷺ کے پروانے اٹھ کھڑے ہوں گے اورحکومت کے خلاف سخت سخت سے احتجاج کر یں گے ان خیالا ت کا اظہار مولاناقاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال کے زیر صدارت دو روزہ “تاجدار ختم نبوت واستکام پاکستان کانفرنس ” سے آل جموں کشمیر جمیعت علماء کے امیر مولانا محمود الحسن اشرف ، مولانا سید الرحمن تنویر خطیب مر کزی جامع مسجد منگ آزاد کشمیر ، مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی ، مولانا عبد الشکور حمادی خطیب جامع مسجد عثمان غنی ،مولانا حافظ عبداللہ عابد جامع مسجد مدنی نے اپنے خطابات میں کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، انجینئر حبیب ستی ، شیخ خالد محمود ، مسرور الرحمن سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور سے کہا کہ آپ ہمارے منتخب عوامی نمائندے ہیں آپ ہماری بات پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت تک پہچاہیں جس پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے ایمان اور اپنے پیارے آقاحضرت محمد ﷺ سے محبت اس کے بعد باقی معملات ہیں انہوں نے کہا میرے والد محترم اور میرے بڑھے نے ہمیشہ دین کے فروغ کے لیے کام کیا ہے ہم علمائے دین کا احترم کرتے ہیں انشاء اللہ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں�آواز بلند کر وں گا ۔

ایم سی کہوٹہ کی وارڈ نمبر6کے کونسلر قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری

ایم سی کہوٹہ کی وارڈ نمبر6کے کونسلر قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ۔اپنی وارڈ نمبر6میں13بجلی کے پول اور3نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر ا دی ۔اہلیان وارڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جولیاں اٹھا کر ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ کو دعاہیں۔تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر6میں بجلی کے کم وولٹیج سمیت دیگر مسائل تھے جن کو دیکھتے ہوئے ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹر نے 13بجلی کے پول اور3نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر ا دی جس کی وجہ سے وارڈ کا سب سے بڑا مسلہ حل ہو گیاعوام کا درینہ مسلہ حل ہونے پر اہلیان وارڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔ ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹرنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر6کی غیور عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں جہنوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کا مایوس نہیں کروں گا جو زمہ دار ی اہل علاقہ نے میر ئے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ احسن طریقے سے پوری کر نے کی کوشش کروں گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button