DailyNews

Pakistan defence day celebrated at high school, Dangri Balla

گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گزشتہ روز 6 ستمبرکو ایک پرقار تقریب

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا(فیض پورشریف) میں بز م ادب کے زیراہتمام ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے عنوان سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گزشتہ روز 6 ستمبرکو ایک پرقار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت خالدمحمودصدر معلم نے کی نظامت کے فرائض راجہ آفتاب کیانی پی ای ٹی نے سرانجام دیے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاارمان علی جماعت سوم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت جماعت ہفتم کے طالب علم محمدابوبکرنے پیش کرنے کاشرف حاصل کیایوم دفاع کے موضوع پرطلبہ کے درمیان تقریری اورملی نغمے پیش کرنے کامقابلہ منعقدہوا تقریری مقابلہ میں جماعت چہارم کے طالب علم محمدایان علی نے پہلی جماعت ششم کے طالب علم حسنین علی نے دوسری اورجماعت نہم کے طالب علم احسن علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغموں کے مقابلہ میں جماعت ہفتم کے طالب محمدابوبکرنے پہلی اور جماعت ہفتم کے طلبہ ابراش اور محمدزین نے دوسری پوزیشن حاصل کی تقریب سے راجہ محمدافسر ارشدمحموداللہ دتہ بسمل اورقاضی خالدمحمودنے بھی خطا ب کیاتبار ک حسین مدرس نے ملی نغمہ پیش کیاتقریری اورملی نغموں کے مقابلے کے ارشدمحموداورتبارک حسین جج تھے تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپورشرکت کی صدرمعلم اور اساتذہ نے تقریب کے کامیاب انعقاد اورطلبہ کوتقریریں اورملی نغمے تیارکرنے میں بھرپورراہنمائی کرنے پرانچارج بزم ادب حاجی چودھری محمدیاسین اوربزم ادب سوسائٹی کے عہدیداروں چودھری اللہ دتہ بسمل راجہ آفتاب کیانی تبارک حسین اورقاضی خالدمحمود مدرسین اوران کے معاونین کی شاندار کارکردگی پرمبارک باداورخراج تحسین پیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر معلم خالدمحمود صدر تقریب نے کہاکہ 6 ستمبر1965 ؁ء وہ دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اوراخلاقی تقاضو ں کوبالائے طاق رکھ کربزدلانہ عیاری اورمکاری کاشرم ناک مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں ہمارے جیالوں اورروشنیوں کے شہرلاہورپرچوروں کی طرح حملہ کردیاتھا1947 ؁ء میں جب متحدہ ہندوستان دوحصوں میں تقسیم ہوا اورسلطنت خداداد پاکستان معرض وجودمیں آئی توہندوستانی ریاستوں کواختیاردیاگیاکہ وہ بھارت یاپاکستان جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں اپنے اسی حق کاستعمال کرتے ہوئے ریاست جموں اورکشمیر کے عوام نے جن پچانوے فی صدمسلمان تھے پاکستان کے ساتھاالحاق کرنے کااعلان کردیاتھامگربھارتی ذہنیت اس قدر گندی اورگری ہوئی ہے کہ ضدمیں دواور دوچارماننے کوبھی تیارنہیں ہوتی اورشرافت کی زبان نہیں سمجھتی اس پرکشمیر ی عوام نے بھارت کے خلاف اعلان جنگ کردیاتھوڑی سی مدت میں انہو ں نے موجودہ آزادکشمیر کاعلاقہ بھارت سے واپس لے لیابھارت نے نہایت چالاکی کامظاہرہ کیااور ہوشیاری یہ دکھائی کہ خوداقوام متحدہ کی طرف رخ کیااسوقت کے وزیر اعظم نہرونے اس وعدے پرجنگ بندکروائی کہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام جس سے بھی الحاق کرناپسندکریں بھارت اورپاکستا ن دونوں کے لئے ان کافیصلہ قابل قبول ہوگایہ ایک اصولی بات تھی کہ جب مسئلہ کشمیر جنگ کے بغیر حل ہوسکتاہے کہ توجنگ بندکردیناہی بہترہے اس لیے انہوں نے مجاہدین کشمیرکوکہاکہ رائے شماری کے لئے جنگ بندکرناناگزیرہے یہ قرار داد اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاس ہوئی جس کے فیصلے کااحترام ساری دنیاکے ملکوں کے لئے لازمی ہے بھارت نے لیت ولعل سے کرتے کرتے اٹھار ہ سال گزاردیے کشمیری حریت پسندوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوگیا8 اگست 1965 ؁ء کومجاہدین کشمیر نے اعلان جہاد کردیاانہوں نے ایک خفیہ ریڈیواسٹیشن قائم کرکے صدائے کشمیرکے نام سے آزادی کے ترانے نشرکرنے شروع کردیے انہوں نے باقاعدہ انقلابی کونسل کے قیام کابھی اعلان کردیا9اگست 1965 ؁ء وکوانقلابی کونسل نے اسی ریڈیواسٹیشن کے ذریعے عوام کوتلقین کی کہ وہ بھارتی حکومت کوکسی قسم کاٹیکس وغیرہ ادانہ کریںیہ بھارت کے خلاف کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف تھامجاہدین کی سرگرمیاں زورپکڑگئیں انہوں نے ایسابھرپور حملہ کیا کہ بھارت کانقصان ہوا مجاہدین نے سری نگرجموں روڈ بھی اڑاد جس کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے علاقے ایک دوسرے سے کٹ کررہ گئے بھارتی حکومت بوکھلااٹھی بھارت نے دیکھاکہ مجاہدین اگراسی طرح سے کامیاب ہوتے رہے توبہت جلدریاست کاسارا مقبوضہ علاقہ آزاد کرالیں گے اب تک کشمیری مجاہدین تین چوکیوں پرقبضہ کرچکے تھے انہوں نے صدائے کشمیر کے ذریعے پاکستان سے مجاہدین کی مد د کرنے کی اپیل کی بھارت نے روایتی مکارانہ اورعیارانہ چال چلنے کامنصوبہ تیارکیااور6ستمبرکی رات کواچانک لاہورپرحملہ کردیاکوئی مہذب ذہن یہ سوچ بھی نہیں سکتاتھاکہ اس دورمیں بھی بغیرکسی جواز اوربغیرکسی اعلان جنگ کے کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی بین الاقوامی سرحدپارکرسکتاہے مگربھارت نے پوری ڈھٹائی سے ایساکردکھایااس نے توپوں اورٹینکوں سے مسلح ہوکرروشنیوں کے شہرلاہورپررات کی تاریکی میں حملہ کردیااوربزدل حملہ آورکی طرح بھارتی افواج نے شہرلاہور کی پشت میں خنجرگھونپ دیاعلاوہ ازین اوربہت سے محاذکھول کربھارتی فوجیں پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں پاکستان کے اسوقت کے صدر فیلڈمارشل ایوب خان نے اعلان جہاد ان تاریخی الفاظ سے کیابھارت یہ بھول گیاکہ اس نے لاالہ الااللہ پڑھنے والوں کوللکاراہے جوانشاء اللہ اس دندان شکن جواب دیں گے اورایساہی ہوابھارتی افواج شہرلاہورکے نواح میں داخل ہوگئی تھیں یہاں تک کہ بی بی سی نے اعلان کردیاتھاکہ بھارتی افو اج نے پاکستان کے شہرلاہورپرقبضہ کرلیاہے مگرخداکاشکرہے کہ پاکستانی فوج کے بہادرجوانوں نے اسی دن انہیں ماربھگایااورہمارے پاکستانی شاہین ایسے بپھرے کہ پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پرکھڑے بھارتی طیاروں کوتباہ کردیااس کے بدلے بھارتی طیاروں نے وزیر آباد کے اسٹیشن پرکھڑی دومسافرٹرینوں پرحملہ کرکے بہت ساجانی نقصان کیااسی طرح سے بہت سی جگہوں پربھی بزدلانہ حملے کیے لیکن ہمارے بہادر نوجوانوں نے بڑی جرات اورہمت سے ان کے حملے پسپاکردیے ہمارے بہت سے مجاہدین نے جام شہادت نوش کیاجن میں میجرعزیز بھٹی شہیدسرفہرست ہیں میجرخادم حسین اورلیفٹیننٹ افتخارنے قصورہڈیارہ اورواہگہ کے محاذوں پربہادری کے جوہردکھائے سترہ دن کی اس کی جنگ میں دشمن کوہرمحاذ پرشکست ہوئی وہ نہیں جانتاتھاکہ اس کاپالاکس قوم سے پڑاہے آخروہ شیختاچلاتاہواجنگ بندی کاواویلاکرنے لگاپاکستان نے ہمیشہ کی طرح امن پسندی کاثبوت دیتے ہوئے ان مذاکرات میں حصہ لیایوں یہ جنگ بندہوگئی مگرہندوبنیاصدیوں تک اس شکست کے زخم چاٹتارہے گاتقریب کے آخر میں جنگ 1965 ء اورجدوجہدآزادی کے شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرا ز ی مقبوضہ کشمیرسمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی �آزادی کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی

ہم کشمیر کی مکمل آزاد ی اور الحاق پا کستا ن تک کشمیری اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالففقار علی خا ن نے کہاکہ چھ ستمبر کا وہ تاریخی دن ہے جب پاک فوج کے جوانو ں نے اپنے سینے پر بم باند ھ کر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا کر ان کے خواب کو چکنا چور کر دیا تھا آج یو م دفاع پاکستان کے حوالے سے ہم یہ عہد کرتے ہیں پا کستان کی ہر مشکل گھڑی میں کشمیر یو ں بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا رہے گا وطن عزیز کی سلامتی کا خاطر ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ان خیالات کااظہا رانہو ں نے یو م پاکستان کے حوالے سے مسلم کانفر نسی کارکنو ں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ ایک مضبوطا اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریو ں کی آ زادی کا ضامن ہو سکتا ہے کشمیر پا کستان کے بغیر نا مکمل ہے ہم کشمیر کی مکمل آزاد ی اور الحاق پا کستا ن تک کشمیری اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے ۔

ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں ایک ہے

یو م دفاع پا کستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈ منسٹر یٹر خواجہ محمد ایوب مرکزی انجمن تاجران چکسواری کے چودھری صدر منیر حسین سیٹھی انجمن تاجران حمید آ باد کالونی چوک کے صدر چودھری محمد شیبر راجہ شہاز خا ن نمبردار محمد شفیق مر زا افتخار احمد اور ڈاکٹر فرید خا ن کے علاوہ دیگر نے مقررین نے کہاکہ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں ایک ہے جو ملکی دفاع کے لئے بہترین صلاحیتو ں کی مالک ہے 1965کی جنگ میں ہماری بہادر افواج نے دنیا کو بتا دیا تھا کہ ہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم جان دے بھی سکتے ہیں اور جان لے بھی سکتے ہیں انہو ں نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے خدانہ کر ے اگر کو ئی مشکل وقت آ یا تو کشمیر ی سب سے پہلے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا گروپ آفس حمید آ باد کالونی چوک کے مقام پر یوم دفاع پا کستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ کشمیریو ں کی منزل پاکستان ہے ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اس موقع پر مقررین نے پاک فوج زندہ باد پا کستان پا ئندہ باد کے بھی نعرے لگا ئے ۔ 

صفائی نصف ایمان ہے ۔غلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی لیباٹری چکسواری

غلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی لیباٹری چکسواری نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ۔اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھ کروبائی امراض سے بچاجاسکتاہے ۔وبائی امراض اسہال ہیضہ پیچس ٹائیفائیڈپیپاٹائٹس پیٹ دردسے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں ۔پانی کے ذرائع کوصاف ستھرارکھاجائے ۔ اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھاجائے اورجگہ جگہ گندگی نہ پھیلائی جائے ۔پانی ابال کراستعمال کریں ۔ باسی پھل سبزیاں استعمال نہ کی جائیں ۔مون سون بارشوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہوجاتاہے ۔نمکو ل ہمیشہ گھرمیں رکھیں ۔اسہال یادست کی صورت میں نمکول ملاپانی باقاعدگی سے استعمال کیاجائے ۔ قریبی طبی مرکزسے رجوع کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سیشن کے دوران لیکچردیتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(سی ڈی سی ) میرپورکی ہدایت پرغلام محی الدین شاہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں جاکرلیکچردئیے ۔چکسواری کے مختلف گلی محلوں میں بھی گئے اورعوام کووبائی امراض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا۔عوام نے ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری اورغلام محی الدین شاہ کاشکریہ اداکیا

جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج شانداررہے

جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری کے انٹرمیڈیٹ کے نتائج شانداررہے جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری کے ہونہارطالب علم محمدمبشرولدمحمداکبرنے تعلیمی بورڈمیرپورکے زیراہتمام منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ (ایف اے علم وادب گروپ طلبہ) میں 957نمبرلیکر آزادکشمیربھرمیں اول اورمحمدطاہررضانے 926نمبرلیکردوم پوزیشن حاصل کی ۔ثاران عابد849،محمدکفیل صدیق814،احسان الحق805،انوارالحق745،وقاص سلیم740،محمدشعیب737،محمدکلیم730 ،قیصرلطیف728،سیدطیب حسین شاہ584نمبرات کے ساتھ نمایاں رہے۔جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری کے شاندارنتائج پراہلیان چکسواری نے زبردست مسرت کااظہارکرتے ہوئے جامعہ کے مہتمم حاجی محمدرفیق ، پرنسپل علامہ محمدجمیل زاہدی ، اساتذہ کرام کومبارکبادپیش کی اورکہاکہ جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری کے دینی وعصری علوم کی عظیم درسگاہ ہے ۔

چودھری ظفرانورکے اعزازمیں استقبالیہ

تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماؤں چودھری امزراورچودھری امجدنے تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی چیف آرگنائزرچودھری ظفرانورکے اعزازمیں استقبالیہ دیا۔استقبالیہ میں اسدمغل سابق کوارڈینٹروزیراعظم آزادکشمیر،چودھری مظہر،چودھری ساجد ،چودھری پرویز،چودھری ابرار،چودھری ذوالفقار، نعمان مغل ،محمدآصف سمیت دوست واحباب کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔چودھری ظفرانورکااستقبالیہ تقریب میں آمدپرپرتپاک استقبال کیاگیا ۔چودھری ظفرانورنے چودھری امزراورچودھری امجدکاشکریہ اداکیا۔

چھ ستمبر کا وہ تاریخی دن ہے,حاجی ذوالففقار علی خا ن

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالففقار علی خا ن نے کہاکہ چھ ستمبر کا وہ تاریخی دن ہے جب پاک فوج کے جوانو ں نے اپنے سینے پر بم باند ھ کر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا کر ان کے خواب کو چکنا چور کر دیا تھا آج یو م دفاع پاکستان کے حوالے سے ہم یہ عہد کرتے ہیں پا کستان کی ہر مشکل گھڑی میں کشمیر یو ں بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا رہے گا وطن عزیز کی سلامتی کا خاطر ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ان خیالات کااظہا رانہو ں نے یو م پاکستان کے حوالے سے مسلم کانفر نسی کارکنو ں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ ایک مضبوطا اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریو ں کی آ زادی کا ضامن ہو سکتا ہے کشمیر پا کستان کے بغیر نا مکمل ہے ہم کشمیر کی مکمل آزاد ی اور الحاق پا کستا ن تک کشمیری اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے ۔

ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں ایک ہے جو ملکی دفاع کے لئے بہترین صلاحیتو ں کی مالک ہے

یو م دفاع پا کستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈ منسٹر یٹر خواجہ محمد ایوب مرکزی انجمن تاجران چکسواری کے چودھری صدر منیر حسین سیٹھی انجمن تاجران حمید آ باد کالونی چوک کے صدر چودھری محمد شیبر راجہ شہاز خا ن نمبردار محمد شفیق مر زا افتخار احمد اور ڈاکٹر فرید خا ن کے علاوہ دیگر نے مقررین نے کہاکہ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں ایک ہے جو ملکی دفاع کے لئے بہترین صلاحیتو ں کی مالک ہے 1965کی جنگ میں ہماری بہادر افواج نے دنیا کو بتا دیا تھا کہ ہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم جان دے بھی سکتے ہیں اور جان لے بھی سکتے ہیں انہو ں نے کہاکہ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے خدانہ کر ے اگر کو ئی مشکل وقت آ یا تو کشمیر ی سب سے پہلے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا گروپ آفس حمید آ باد کالونی چوک کے مقام پر یوم دفاع پا کستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ کشمیریو ں کی منزل پاکستان ہے ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے اس موقع پر مقررین نے پاک فوج زندہ باد پا کستان پا ئندہ باد کے بھی نعرے لگا ئے ۔ 

محکمہ تعلیم کے ارباب اختیارکی غفلت گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال گزشتہ ایک ماہ سے بندموسم گرماکی تعطیلات ختم ہوگئیں مگرگورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال کے تالے نہ کھل سکے

محکمہ تعلیم کے ارباب اختیارکی غفلت گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال گزشتہ ایک ماہ سے بندموسم گرماکی تعطیلات ختم ہوگئیں مگرگورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال کے تالے نہ کھل سکے معلمات غائب طالبات کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ عوام علاقہ سراپااحتجاج تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبر۲چکسواری کی یونین کونسل کنیلی میں واقع گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال موسم گرماکی تعطیلات ختم ہونے کے باوجودبندہے ۔6اگست کوموسم گرماکی تعطیلات ختم ہوئی تھیں مگرمعلمات حاضرنہیں ہوئیں۔گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال میں اسی(80) سے زائدطالبات زیرتعلیم ہیں ۔عوام علاقہ کھنگال کے وفدنے ڈی ای اومیرپورسمیت محکمہ تعلیم کے ارباب اختیارکوگورنمنٹ گرلزمڈل سکول کھنگال کی بندش سے بھی آگاہ کیامگرکوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔سکول کی بندش سے طالبات کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ہے ۔ کھنگال کے غریب عوام اپنی بچیو ں کوسات کلومیٹردورگورنمنٹ گرلزہائی سکول کنیلی بھیجنے سے قاصرہیں۔ تعطیلات موسمِ گرماختم ہوئے ایک ماہ ہوچکاہے مگرتاحال سکول میں معلمات کی حاضری کویقینی نہیں بنایاگیا جس سے عوام علاقہ میں محکمہ تعلیم کے آفیسران کے خلاف شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔عوام علاقہ کھنگال نے اپنے مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے وزیرتعلیم آزادحکومت،سیکرٹری تعلیم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اگرتین روزمیں معلمات کی حاضری کویقینی نہ بنایاگیاتومیرپورکوٹلی روڈبلاک کرکے احتجاج کریں گے۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button