DailyNewsHeadline

Amir Khan takes on Vargas in Birmingham on 8th Sept

عامر خان باکسر سیموئیل ورگاس سے مقابلے کیلئے تیار۔۔۔۔

برٹش پاکستانی باکسر عامر خان آف کہوٹہ رواں اختتام ہفتہ برمنگھم کے رتوندا سکوائر میں کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، باکسنگ کے سیکڑوں شائقین برمنگھم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، عامر خان لاس اینجلس میں 2ماہ سے زیادہ ٹریننگ مکمل کرکے برطانیہ واپس آچکے ہیں اور اب وہ ہفتہ کو ایک دفعہ پھر رنگ میں واپس آئیں گے، وہ اس مقابلے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔  عامر خان نے کہا کہ میں نے لاس اینجلس میں 10ہفتے کی ٹریننگ مکمل کی ہے، یہ بہت ہی سخت تربیت تھی، جس میں دوڑنے، تیراکی اور باکسنگ کا بہت سخت شیڈول تھا، اب اللہ کے فضل سے میں مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سے مقابلہ بہت سخت ہے لیکن ہر ایک کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، میں جانتا ہوں کہ میں نے اس مقابلے کیلئے سخت محنت کی ہے، اس لئے اب کوئی خامی نہیں ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں فتح حاصل کروں گا۔

Birmingham; Amir Khan of Mator, Kahuta, has vowed to deliver more “fireworks” against Samuel Vargas at Arena Birmingham on September 8th.

The 31-year-old welterweight needed just 39 seconds to stop Phil Lo Greco in April after nearly two years out of action and returns to the ring against Colombian Vargas.

After his lengthy absence, Khan is working towards another big-name bout, and expects a tougher test against the Canada-based Vargas, who is ranked No 10 by the WBA.

لارڈ قربان حسین حج کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے

Lord Qurban returns to Luton after performing Hajj

لارڈ قربان حسین حج کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں ان کو اور ان کی اہلیہ لیڈی حسین کو رائل گیسٹ کے طور پر بھی حج کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سعادت پر برطانیہ بھر سے عمائدین نے لوٹن آکر ان کو حج کی مبارکباد پیش کی ۔

وٹفورڈ,عمران حسین کے انتقال پر کمیونٹی رہنماؤں کی تعزیت

Watford community pay condolences on death of Imran Hussain

وٹفورڈ اورلوٹن کے کمیونٹی رہنماؤں نے لوٹنکی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سابق ڈپٹی میئر سابق کونسلر فاضل ضیاء کے کزن عمران حسین کی وفات پر انتہائی دکھ و صدمےکا اظہار کیا ہے۔ رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہرب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ہیلی فیکس,چوہدری شوکت علی انتقال کرگئے

Ch Shaukat Ali passed away in Halifax

سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی کے بڑے بھائی چوہدری شوکت علی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد مدنی میں ادا کی گئی۔ ہیلی فیکس کے قبرستان میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی اچانک وفات پر سیاسی سماجی اور مذہبی شخیصات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جامع مسجد گھمکول شریف کے چیئرمین صوفی جاوید اختر انتقال کرگئے

Chairman Gamgol Majid, Sufi Javed Akhtar passed away in Birmingham 

جامع مسجد گھمکول شریف کے چیئرمین صوفی جاوید اختر گزشتہ روز ہسپتال میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ صوفی جاوید اختر کو کچھ مہینوں قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یاد رہے کہ صوفی جاوید اختر مرحوم صوفی عبداللہ خلیفہ حضرت زندہ پیر گھکمول شریف کوہاٹ پاکستان کے صاحبزادے تھے، مرحوم صوفی جاوید اختر باقاعدگی سے جلوس جشن عید میلاد النبیؐ سمیت عرس زندہ پیر اور دیگر روحانی ومذہبی محافل منعقد کرتے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button