چک بیلی خان سے ملحقہ موضع کولیاں گوہرو میں شادی کی رسم میں فائرنگ کی آڑ میں 18سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے درج کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق گاؤں میں عبدالقدیر ولد سعید احمد کی مہندی کی رسم تھی جس میں ارسلان، ناطق، انزل اور موضع کھلری سے آئے ہوئے کچھ مہمان فائرنگ کر رہے تھیان میں سے کسی نے دانستہ فائر کر کے توصیف احمد ولد خالد حسین کو قتل کر دیا مقتول کو دو گولیاں ایک سر اور دوسری بازو میں لگی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
Gujar Khan; Tauseef Ahmed, 18, was shot dead at a wedding ceremony in village Kollian Ghoro, Chak Bale Khan. According to police report the youngster was deliberately shot in head and arm.