محکمہ مال کہوٹہ کے فرض شناس گرد آور چوہدری افتخار حسین نائب تحصیلدار کے عہدئے پرترقی ہو گئی۔دوستوں اور معززین علاقہ کی طرف سے مبارک باد۔تفصیل کے مطابق محکمہ کہوٹہ کے گرد آور چوہدری افتخار حسین کی نائب تحصیلدار کے عہدے پر تر قی ہو گئی چوہدری افتخار حسین کو ترقی ملنے پر ان کے دوستوں ، سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے دلی طور پر مبارکباد پیش کی ہے اور امیدظاہر کی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرع فرض شناسی کے ساتھ اپنے اس عہدے پر بھی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے ۔
Kahuta; Ch Iftikhar Hussain has been congratulated after being promoted to Tehsildar by revenue department.
حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر” گرین پاکستان” کے تحت دھمالی کے مقام میں شجر کاری مہم کا آغاز
حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر” گرین پاکستان” کے تحت دھمالی کے مقام میں شجر کاری مہم کا آغاز ۔شجر کاری مہم کا آغاز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدآف مٹور نے پودے لگا کر افتتاح کیا ۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدآف مٹور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور در خت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔
موجودہ بلدیاتی نظام میں عوام کو ئی بھی ریلیف نہیں ملا ناں ہی سابقہ حکومت ان کو وافر فنڈز دیے
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت وقت موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کر کے نیا بلدیاتی نظام متعارف کراہیں جوحقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کر ئے ۔موجودہ بلدیاتی نظام میں عوام کو ئی بھی ریلیف نہیں ملا ناں ہی سابقہ حکومت ان کو وافر فنڈز دیے اور جو تھوڑے بہت ان کو فنڈز ملے ہیں انہوں نے عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے اپنے اپنے خاص آدمیوں کے کام کیے جس کی اتنی ضرورت بھی نہیں تھی اس لیے موجوہ حکومت ایک صاف ستھرا بلدیاتی نظام متعارف کراہیں اورتمام سیاسی پارٹیاں ایسے افراد کو ٹکٹ جاری کر یں جو حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہوں عوام کو بھی جانتے ہوں اور عوام کے مسائل سے بھی واقف ہوں ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیو ن کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت نے اس طرع کے کام نہیں کیے جس طرع کا اعتماد ان پر عوام نے کیا تھا اس لیے عوام نے حالیہ الیکشن میں ایک بڑا چینج لایا ہے گو کہ ہماری سیاسی وابستگی دوسری جماعت ہے سے ہے مگر ہم پر امید ہیں کہ جس طرع کا اعتماد ملک کی عوام نے ان پر کیا ہے شاہد وہ اس پر پورا اتریں ۔
چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمد یونس حج کی سعادت حاصل کر کے وطن آ گے
چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمد یونس حج کی سعادت حاصل کر کے وطن آ گے ۔ اہر پورٹ پرکونسلرمحمود چوہان اور ان کے عزیز اقارب ، معززین علاقہ نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور ایک بڑھے جلوس کے ساتھ ان کی رہائش گاہ بگھون یوسی نارہ لایا گیا ۔چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمد یونس کو حج کی سعادت حاصل کر نے پر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی ، صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ ،عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔