راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کا سٹاپ گوجرخان میں بحال کیا جائے تاجر برادری کا وزیر ریولے شیخ رشید احمد سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گوجرخان کٹڑا تمباکو کے تاجروں حسنین اختر، حاجی شوکت، شاہد چوہان، فرخ عباس، کاظم مجتبیٰ، راجہ اسد، راجہ رمضان حسین نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان میں ریل کار ٹرین نمبر103اور 104کا سٹاپ بحال کر کے تاجروں کو سفر کی سہولیات مہیا کی جائیں تاجروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین کا سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کے علاوہ عام عوام کو بھی کافی پریشانی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے عام لوکل ٹرانسپورٹ میں کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے کرایہ بھی ٹرین سے زیادہ لگتا ہے اور وقت کی پابندی بھی نہیں کی جاتی انہوں نے امید کااظہار کیا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ریل کار ٹرین کا سٹاپ بحال کر کے تاجروں اور عوام الناس کو ذہنی اذیت سے چھٹکارا دلائیں گے
Gujar Khan; The Gujar Khan traders have requested the new Railway Minister to restore Gujar Khan stop for Lahore to Rawalpindi train.
Since the stop was removed, the traders in Gujar Khan have suffered badly and travelling from Gujar Khan to Pindi is not economical or financially beneficial. The new Minister was urged to take notice and restore the Gujar Khan stop.
گوجرخان، ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی کار لے اڑے
گوجرخان، ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی کار لے اڑے، پولیس کو درخواست دے دی گئی ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں پٹواری نصیر نے اپنی کار نمبرLOP-7997گھر کے باہر کھڑی کی صبح جب گھر کے باہر آکر دیکھا تو کارغائب تھی نامعلوم چور کار چوری کر کے لے گئے نصیر پٹواری نے تھانہ گوجرخان میں کار چوری کی درخواست دے دی
گوجرخان، ہائی ایس اور کارگو ٹرک میں تصادم، سات افراد زخمی
گوجرخان، ہائی ایس اور کارگو ٹرک میں تصادم، سات افراد زخمی، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کیا تفصیلات کے مطابق چہاری کے قریب ہائی ایس وین FDV-2064سواریاں بٹھانے کیلئے رکی اسی دوران عقب سے آنے والے کارگو ٹرک LES-6122نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر مندرہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا زخمیوں میں نورین، حنیف، زرینہ، شیخ عزیز ،عدیل ،یاسر،حسین شامل ہیں جن کو طبی امداد فرام کی گئی جبکہ دو زخمیوں نورین اور حینف کو تشویشناک حالت کے باعث ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا
مرزا مختار حسین، سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے اپنے مشترکہ اخباری بیان
بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کا پانی روک کر ہماری زرعی زمینوں کو بنجر اور دریاؤں کو ریگستان بنانے کی بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجائے حکومت اس مسئلہ پر سنجیدگی دکھائے ان خیالات کااظہار کسان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا مختار حسین، سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں کا پانی روک کر ڈیم پر ڈیم بنا رہا ہے جس کے باعث ہمارے دریاخشک ہو رہے ہیں اور زرعی زمینوں کو پانی میسر نہیں ہو پارہا یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور حکومت بھی بھارت کی آبی دہشت گردی پر اپناسخت ردعمل سامنے لائے تاکہ بھارت آئندہ ہمارے حصے کا پانی روکنے کی جرات نہ کرسکے
شیخ قاسم کو تھانہ گوجرخان تعینات کر دیاگیا
شیخ محمد قاسم ایس ایچ او تھانہ گوجرخان تعینات، فاروق رانجھا ایس ایچ او کے تبادلہ کے بعد شیخ قاسم کو تھانہ گوجرخان تعینات کر دیاگیا شیخ محمد قاسم اس سے قبل بھی تھانہ گوجرخان میں ایس ایچ او تعینات رہ چکے ہیں
تحصیل روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے
تحصیل روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے ہروقت گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں تحصیل روڈ تھانہ موڑ سے پرانا گلیانہ موڑ تک ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ہروقت کی ٹریفک جام سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے سی ٹی اوٹریفک راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کر کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
گوجرخان میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا
گوجرخان میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا واپڈا نے بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کاروباری طبقہ اس صورتحال سے سخت پریشان ہے ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار کیانی جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ ودیگر عہدیداران غلام قمر، راجہ سجاد سلیم ، شاہد قریشی، راجہ سرفراز، راجہ غالب حسین ،شیخ محمد نعیم، حاجی محبوب نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے واپڈا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے بجلی کی بار بار بندش سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے سخت بیزار ہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ختم کی جائے
حکمرانوں سے سبق حاصل کر کے قادیانیت نوازی کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے
عالمی تحفظ ختم نبوت کے رہنما خالد مبین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چند ہی دنوں میں پے در پے قادیانیت کو تقویت پہنچانے والے اقدامات کر کے ان خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے جن سے علماء کرام الیکشن سے پہلے قوم کو باخبر کر رہے تھے لیکن ان اقدامات کا سرعت کے ساتھ وقوع پزیر ہونا یا تو اس ٹولے کی ناتجربہ کاری ہے یا اس بات کا مظہر کہ شاید انہیں اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ ہمارے پاس وقت کم ہے۔اپنے گزشتہ دعوؤں کے جال میں پھنسے کٹھ پتلی حکمرانوں کو اندازہ ہے کہ عوام ناقابل عمل وعدوں اور زمینی حقائق کے منافی دعوؤں کے پورا نہ کرنے پر کیا ردعمل دینگے اسی لئے وہ عالمی استعماری طاقتوں کے مطالبات پورا کرنے میں عجلت برت رہے ہیں لیکن انہیں اپنے پیشرو حکمرانوں سے سبق حاصل کر کے قادیانیت نوازی کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے کہ اس معاملے میں پاکستان کے عوام کوئی بات برداشت نہیں کرتے